Thu, 14 Sep 2023 12:26:11
اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بدھ کے روز میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینی دستوں کو امریکی ہتھیار سپلائی کی منظوری دی ہے اور منتقلی کی ہے۔
View more
Thu, 14 Sep 2023 12:12:50
کانگریس نے کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم میں فوج کے کرنل، میجر اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی کی شہادت پر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ کچھ بھی ہو جائے، وزیر اعظم اپنی واہوہی کو ملتوی نہیں کر سکتے!
View more
Thu, 14 Sep 2023 12:07:37
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان سے پوچھ گچھ کے لیے بدھ کا ہی دن منتخب کیا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کی رابطہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شرکت نہ کر سکیں!
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:44:23
ملک کے کئی حصوں میں بارشوں کے درمیان ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے تازہ الرٹ جاری کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ملک کے بعض حصوں میں بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 14 ستمبر اور 15 ستمبر کو مشرقی ہندوستان کی ریاستوں میں مانسون فعال ہوگا۔ جبکہ وسطی ہندوستان میں 14 سے 17 ستمبر تک اور مغربی ہندوستان میں 15 سے 17 ستمبر تک مانسونی بارش کی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔ اس کے علا
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:42:10
اجیت پوار گروپ والے این سی پی (نیشلسٹ کانگریس پارٹی) کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور دیگر کی قیادت والی الگ ہوئی این سی پی کے ’ایکس ہینڈل‘ کو ایک عشرہ سے زیادہ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی لیڈران نے ہی جانکاری دی ہے۔ دراصل ’ایکس‘ پر جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق @NCPSpeaks1 اکاؤنٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے لیے معطل کر دیا گیا
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:37:52
عام آدمی پارٹی (عآپ) آسام کے انچارج راجیش شرما نے بدھ کو آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما کی اہلیہ رینکی بھوئیاں سرما پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔ عآپ لیڈر کا کہنا ہے کہ سی ایم کی اہلیہ نے زمین کی نوعت میں تبدیلی کی شکل میں بدعنوانی کرتے ہوئے موٹی کمائی کی۔ راجیش شرما نے اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں، آسام کے وزیر اعلیٰ نے تمام الزامات ک
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:35:18
سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات کے میڈیا ٹرائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے مرکز سے پولیس میڈیا بریفنگ پر تفصیلی رہنما ہدایات تیار کرنے کو کہا ہے۔ ایم ایچ اے کو دو ماہ میں میڈیا بریفنگ کے حوالے سے مینول تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ تمام ریاستوں کے ڈی جی پی ایک ماہ کے اندر ایم ایچ اے کو تجاویز دیں گے۔ اب اس کیس کی سماعت جنوری 2024 کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ سپریم کورٹ فوجداری مقدمات میں پولیس کی جانب
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:31:43
’’آج بھی خبروں کے معاملے میں اخبار سب سے قابل اعتبار ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے تیزی سے پھیلنے کے بعد بھی ہندوستان میں اخباروں کا سرکولیشن بڑھ رہا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آج بھی لوگوں میں اخبار کی اپنی اہمیت ہے۔‘‘ یہ اظہار خیال 13 ستمبر کو پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے دہلی میں منعقد پہلے میڈیا اجلاس میں شریک مختلف زبانوں کے اخبارات سے منسلک صحافیوں نے متف
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:27:28
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر متحد ہوئی اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد ’انڈیا‘ مودی حکومت کے خلاف پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہا ہے۔ آج اس اتحاد کی کوآرڈنیشن کمیٹی (رابطہ کمیٹی) کی پہلی میٹنگ این سی پی چیف شرد پوار کے دہلی واقع گھر پر ہوئی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے جن میں سے ایک سبھی ریاستوں میں مشترکہ اجلاس منعقد کیے جانے کا بھی ہے۔ یعنی 14 رکنی رابطہ کمیٹی نے مشترکہ اجلاس پر مہر لگا دی ہے، لیک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy