Sat, 16 Sep 2023 18:06:49
کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) تلنگانہ اور ہندوستان کے تمام لوگوں کے لیے وقار کے ساتھ ترقی کا ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔ حیدرآباد میں ہفتہ یعنی آج شروع ہونے والی سی ڈبلیو سی میٹنگ سے قبل کانگریس کے سابق صدر نے کہا، ’’ہم نے تلنگانہ کے لوگوں سے ایک وعدہ کیا تھا، ہم نے اس وعدے کو پورا کیا ہے۔ کانگریس ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔‘‘
View more
Sat, 16 Sep 2023 18:00:09
مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں موسلادھار بارش کے بعد تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی علاقوں میں تو ایک ہنگامے کا عالم برپا ہے اور لوگوں کو رات گزارنے کے لیے مناسب ٹھکانہ تک نصیب نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہی دن میں 7 انچ پانی کی بارش ہوئی ہے جس سے ندی اور نالوں میں طغیانی بڑھ گئی ہے۔ سڑکیں بھی پوری طرح ڈوب چکی ہیں اور کچھ مقامات پر تو گاڑیاں پانی میں تیرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 17:54:54
لوک سبھا انتخابات 2024 کے سلسلے میں نو تشکیل شدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی پہلی میٹنگ آج حیدرآباد میں شروع ہو رہی ہے۔ جس کے دوران پارٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز تنظیم پانچ ریاستوں میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بات چیت کر کے حکمت عملی تیار کرے گی۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 17:51:04
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں ہفتہ کو ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرہ خاندان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 13:59:11
کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے نپاہ وائرس کے تعلق سے خبر دی ہے کہ کوزی کوڈ میں ایک اور معاملہ کی تصدیق ہوئی ہے اس طرح نپاہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔البتہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "نپاہ ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے 11 نمونوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 13:51:46
مزدوروں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ پاکستان کی لیبر مارکیٹ اب تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس میں 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 13:47:27
جنید اور ناصر قتل معاملے میں گرفتار ملزم مونو مانیسر فی الحال پولیس ریمانڈ پر ہے اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ سامنے آ رہی خبروں کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران مونو مانیسر نے پولیس کے سامنے کچھ اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ مانیسر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ گئورکشکوں نے ناصر اور جنید کے قتل سے ایک ہفتہ پہلے ہی اسے دونوں کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ ساتھ ہی دونوں کی گاڑی کا نمبر اور موبائل نمبر گئو ر
View more
Sat, 16 Sep 2023 13:37:22
کچھ ریاستوں میں رواں سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، اور کچھ ریاستوں میں آئندہ سال کے شروع میں۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کچھ ریاستوں کے لیے انتخابی سوغات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس دوران خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انتخابی ریاستوں کے لیے 9 وندے بھارت ٹرینیں بن کر تیار ہیں اور جلد ہی ان کے افتتاح کی تاریخی سامنے آ سکتی ہیں۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 13:34:26
ای ڈی چیف سنجے کمار مشرا کی میعاد کل یعنی 15 ستمبر کو ختم ہوہو گئی۔ اب ای ڈی کے اسپیشل ڈائرکٹر راہل نوین کو ای ڈی کا قائم مقام ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy