Tue, 12 Sep 2023 20:52:29
آسارام کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے 2013 میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں مجرم قرار دیے گئے خود ساختہ بابا آسارام باپو کی درخواست ضمانت پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔
View more
Tue, 12 Sep 2023 20:49:23
جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آ رہے ہیں، مودی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر وہی طاقت استعمال کی جا رہی ہے جو عام طور پر انتخابات کے وقت نظر آتی ہے۔ اسی ضمن میں بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور اب مودی حکومت نے سی بی آئی کو لالو یادو کے خلاف زمین کے عوض نوکری معاملے میں مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
View more
Tue, 12 Sep 2023 20:23:01
سپریم کورٹ میں آج 152 سال قدیم ملک سے غداری کے قانون کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے مرکز کو جھٹکا دیتے ہوئے معاملے کو بڑے آئینی بنچ کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی بنچ نے بڑی بنچ کو معاملہ سونپنے کا فیصلہ ٹالنے کے مرکزی حکومت کے مطالبہ کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس معاملے کی سماعت کم از کم پانچ ججوں کی آئینی بنچ کرے
View more
Tue, 12 Sep 2023 20:11:50
سپریم کورٹ نے آج منگل کو جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست پر سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ عمر خالد کی طرف سے فروری 2020 کے شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے پیچھے سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں انسداد دہشت گردی قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست دی تھی جس پر سپریم کورٹ نے آج سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
View more
Tue, 12 Sep 2023 20:08:02
کینیڈا میں وفاقی پراسیکیوٹر نے کہا کہ حملہ آور جس نے جون 2021 میں ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو اس وقت ہلاک کیا جب اس نے فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے اپنا پک اپ ٹرک ان پر چڑھا دیا دراصل سفید قوم پرستی کی تحریک سے متاثر تھا۔
View more
Tue, 12 Sep 2023 13:49:54
ریاست کرناٹک کے وجئے نگر ضلع میں صبح 3:30 بجے بنگلورو سے ہاسپیٹ ہوتے ہوئے وجئے نگر جارہی پرائیویٹ بس کا کوڈلگی تعلقہ کے کانوسہلی کے نیشنل ہائی وے نمبر 50 پر ٹائر برسٹ ہوجانے کے بعد پوری بس میں آگ لگی گئی۔
View more
Tue, 12 Sep 2023 13:31:24
یوپی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے۔ کئی جگہیں بری طرح سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ اس کے پیش نظر راجدھانی لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں اسکول بند ہیں۔
View more
Tue, 12 Sep 2023 13:21:42
سربیا کے نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن 2023ء کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں انہوں نے روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست دے دی۔ یہ جوکووچ کا ۲۴؍ واں گرینڈ سلیم اور چوتھا یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل ہے۔اس کے ساتھ ہی جوکووچ نے میدویدیف سے2021ء کے فائنل میں ملنے والی شکست کا حساب بھی بیباق کردیا ہے۔سربیا کے اسٹار نے گرینڈ سلیم جیتنے کے معاملے میں سابق آسٹریلوی ٹینس اسٹار مارگریٹ کورٹ کی برابری کر لی ہے۔ ج
View more
Tue, 12 Sep 2023 12:57:51
جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں اضافہ پر اتفاق کیا۔اس بیچ کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے ترکی کے صدر رجب ط
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy