ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
     دہلی-این سی آر سمیت ملک کی 10 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ

    دہلی-این سی آر سمیت ملک کی 10 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ

    Sat, 16 Sep 2023 13:18:20 
    ملک بھر کی کئی ریاستوں میں بارش کے بعد موسم تبدیل ہو گیا ہے۔ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کے بعد لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج یعنی ہفتہ (16 ستمبر) کو بارش کے حوالے سے کئی ریاستوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔ دریں اثنا، جنوب مغربی مدھیہ پردیش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں اگلے 3 دنوں تک شدید بارش کا امکان ہے۔
     ایشیا کپ 2023  :   سپر-4   کے آخری میچ  میں  بنگلہ دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد ہندوستان کو 6 رنوں  سے  شکست  ،شبھمن گل   کی  سنچری رائیگاں

    ایشیا کپ 2023 : سپر-4 کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد ہندوستان کو 6 رنوں سے شکست ،شبھمن گل کی سنچری رائیگاں

    Sat, 16 Sep 2023 11:37:17 
    ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سپر-4 راؤنڈ کا آخری مقابلہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جو سانسیں روک دینے والا ثابت ہوا۔ حالانکہ اس مقابلے میں کسی کی جیت اور ہار سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا، لیکن دونوں ہی ٹیموں نے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔ پہلے بلے بازی کرنے والی  بنگلہ دیشی  ٹیم نے 265 رن بنائے تھے، لیکن ہندوستانی ٹیم 49.5 اوور میں 259 رن ہی بنا سکی۔ یعنی ہندوستان کو 6 رنوں سے شکست
    مدھیہ پردیش میں گھوٹالوں، بدعنوانوں اور جھوٹوں کی حکومت: کمل ناتھ

    مدھیہ پردیش میں گھوٹالوں، بدعنوانوں اور جھوٹوں کی حکومت: کمل ناتھ

    Sat, 16 Sep 2023 11:32:32 
    مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ کانگریس امیدوار سروے کی بنیاد پر ہی طے ہوں گے، پیراشوٹ والا کوئی امیدوار نہیں ہوگا۔ دراصل مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع میں پہنچے کمل ناتھ سے نامہ نگاروں نے کانگریس کی امیدواری کو لے کر سوال کیا تھا۔ جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’کوئی پیراشوٹ نہیں، جو دوسری پارٹیوں سے کانگریس میں ا
    ڈانڈیلی میں زیر تعمیر عمارت کی پانی ٹنکی سے برآمد ہوئی لاپتہ بچے کی لاش 

    ڈانڈیلی میں زیر تعمیر عمارت کی پانی ٹنکی سے برآمد ہوئی لاپتہ بچے کی لاش 

    Sat, 16 Sep 2023 11:18:05 
    شہر کے گاندھی نگر میں زیر تعمیر عمارت کی پانی کی ٹنکی سے  سنیل کنجار بٹ کے 6 سالہ گم شدہ بیٹے ایش کی لاش برآمد ہونے کے بعد بچے کی موت کے تعلق سے شکوک شبہات سننے میں آ رہے ہیں ۔
    بھٹکل میں بخار کی وجہ سے لڑکی کی موت پر گرم ہوا افواہوں کا بازار - میڈیکل آفیسر نے جاری کی وضاحت 

    بھٹکل میں بخار کی وجہ سے لڑکی کی موت پر گرم ہوا افواہوں کا بازار - میڈیکل آفیسر نے جاری کی وضاحت 

    Sat, 16 Sep 2023 11:12:26 
    سرکاری اسپتال میں جمعرات کی شب کو تیز بخار میں مبتلا ایک 12 سالہ لڑکی کی  اچانک موت واقع ہونے کے بعد سوشیل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ بھٹکل میں نیپا وائرس کی وجہ سے لڑکی فوت ہوگئی ہے ۔ 
    ممبئی: 39 ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، 417 کروڑ روپے ضبط

    ممبئی: 39 ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، 417 کروڑ روپے ضبط

    Sat, 16 Sep 2023 11:00:06 
    مہادیو ایپ سے جڑے منی لانڈرنگ نیٹورک کے معاملے میں ای ڈی نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال، مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی اور مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں چھاپہ ماری کا عمل انجام دیا ہے۔ مجموعی طور پر ای ڈی نے 39 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جس میں گولڈ کوائن و زیورات کے ساتھ ساتھ 417 کروڑ روپے بھی ضبط کیے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلاشی کے دوران ای ڈی افسران کو بڑی تعداد میں منی لانڈرنگ سے متعلق کاغذات
    نو تشکیل کانگریس مجلس عاملہ کی پہلی میٹنگ کل حیدر آباد میں، 17 ستمبر کو ریلی

    نو تشکیل کانگریس مجلس عاملہ کی پہلی میٹنگ کل حیدر آباد میں، 17 ستمبر کو ریلی

    Sat, 16 Sep 2023 10:53:52 
    تلنگانہ کے حیدر آباد میں 16 ستمبر کو نوتشکیل کانگریس مجلس عاملہ (سی ڈبلیو سی) کی پہلی میٹنگ منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی پالیسی اور انتخاب سے متعلق دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اگلے دن یعنی 17 ستمبر کو کانگریس مجلس عاملہ کی وسعت شدہ میٹنگ کے بعد کانگریس پارٹی شام کو ایک بڑی ریلی کرے گی جس میں تلنگانہ کے لیے 6 گارنٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
    بہار کے ایک مزدور کی بھٹکل میں خودکشی

    بہار کے ایک مزدور کی بھٹکل میں خودکشی

    Fri, 15 Sep 2023 19:17:27 
    بہار کے ایک شخص نے، جو پلاسٹر کے کام کے لیے بھٹکل  آیا تھا،   اپنے ہی مکان میں مبینہ طور پر  پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ واردات  جمعہ کے روز تعلقہ کے بھٹکل مضافاتی  پولیس  تھانہ  حدود میں جالی پٹن پنچایت کے دائرہ اختیار میں واقع ہورلیسال میں پیش آئی۔
    نائجیریا میں پاور گریڈ تباہ، ملک بھر میں اندھیرا چھا گیا

    نائجیریا میں پاور گریڈ تباہ، ملک بھر میں اندھیرا چھا گیا

    Fri, 15 Sep 2023 08:43:57 
    نائجیریا میں اچانک پاور گریڈ تباہ ہونے کے سبب ملک بھر میں بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔ اچانک بجلی کی بندش کے سبب نہ صرف نائجیریا کی راجدھانی ابوجا بلکہ 34 ریاستیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔