Wed, 13 Sep 2023 13:21:19
مراکش میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,901 اور زخمیوں کی تعداد 5530 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع منگل کو مراکشی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں دی گئی ہے۔ پہاڑی علاقے کے سب سے زیادہ متاثرہ گاؤوں میں سے ایک، اوئگرین میں، ژنہوا کے نامہ نگاروں نے دیکھا کہ تمام مکانات کو زمین بوس ہوگئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کے لیے کھدائی کے آلات استعمال کررہی ہیں۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 13:18:13
گیانواپی مسجد تنازعہ میں ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے۔ ہوئی کورٹ کی سنگل بنچ کے جج اس معاملہ کی دو سال تک سماعت کرتے رہے جبکہ انہیں اس پر سماعت کا اختیار نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے اب اس معاملہ کو اپنی عدالت میں واپس لے لیا ہے اور سنگل جج کو فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 13:13:09
راجستھان کے بھرت پور میں قومی شاہراہ پر اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھرت پور میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور بس میں تصادم ہوا۔ اس سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ حادثے میں 12 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 13:03:52
لیبیا کے مشرق میں طوفان کے زیر اثر سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئےہیں ۔ حکومت کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیاگیا ہے۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 12:59:19
حکومت کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کےمطابق ملک میں اگست کے مہینے میں خردہ مہنگائی۷ء۴۴؍ فیصد سے گھٹ کر ۶ء۸۳؍ فیصد ہوگئی ہے تاہم ایک دوسری رپورٹ کے مطابق ملک میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں گزشتہ ایک برس میں بھاری اضافہ درج کیاگیاہے۔ رپورٹ کے مطابق دالیں سال بھر میں ۳۷؍ فیصد مہنگی ہوگئیں جبکہ چاول کی قیمت بھی محض ایک سال میں ۹؍ فیصد بڑھ گئی ہے۔ قیمتوں میں اس اضافہ کو بے ترتیب اور ناق
View more
Wed, 13 Sep 2023 12:52:17
مدھیہ پردیش میں بی جے پی الیکشن لڑنے کیلئے زور و شور سے تیاریاں تو کررہی ہے لیکن پارٹی میں مچی بھگدڑ سے ریاستی لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ مرکزی ہائی کمان بھی فکر مند ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سے مرکزی لیڈر شپ نے ریاستی لیڈر شپ کے دو اہم لیڈروں وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور ریاستی صدر وی ڈی شرما کودہلی طلب کرلیا ہے۔ ان دونوں لیڈروں سے ٹکٹوں کی تقسیم کے علاوہ پارٹی کے موجودہ حالات پر گفتگو ہو سکتی ہے۔ واضح
View more
Wed, 13 Sep 2023 12:38:59
ایشیا کپ 2023 کے سپر-4 راؤنڈ میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ چھوٹے اسکور والے اس میچ میں پہلے تو ہندوستانی ٹیم 49.1 اوور میں 213 رن پر سمٹ گئی، اور پھر جب سری لنکائی بلے بازی شروع ہوئی تو ان کی بھی پوری ٹیم 41.3 اوور میں محض 172 رن پر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح ہندوستان کو 41 رنوں سے فتح ملی اور ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم فائنل میں بھی پہنچ گئی ہے جو 17 ستمبر یعنی ات
View more
Wed, 13 Sep 2023 11:53:58
گوا سے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا تک سفر کرنے کے لئے واسکو - حضرت نظام الدین گوا ایکسپریس میں سوار ہونے والے 8 مسافر بے ہوش پائے گئے جن کے بارے میں شبہ کیا جاتا ہے کہ کچھ اجنبیوں نے ان کو نیند آور دوا ملے ہوئے چاکلیٹ اور کُرکُرے کھلائے تھے ۔ ان آٹھوں مسافروں کے موبائل فون بھی غائب پائے گئے ۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 11:33:25
اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنی شر انگیز اور منافرت بھری تقاریر کے لئے مشہور ہندوتوا اکٹیویسٹ چئیترا کنداپورا اور اس کے ایک اور ساتھی سری کانت نائیک کو کروڑوں روپوں کی دھوکہ دہی کے الزام میں بینگلورو سی سی بی پولیس اسکواڈ نے سری کرشنا مٹھ کے پارکنگ لاٹ سے انتہائی ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy