Mon, 30 Oct 2023 21:00:55
غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ میں تقریباً 7000 لوگوں کے مارے جانے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو کہا کہ ایسا کوئی بین الاقوامی قانون نہیں ہے جس کی ’خلاف ورزی‘ نہ کی گئی ہو اور پوچھا کہ انسانیت کب بیدار ہوگی؟
View more
Mon, 30 Oct 2023 20:47:05
مراٹھا ریزرویشن کی تحریک پیر کو پرتشدد ہو گئی اور مظاہرین نے بیڑھ میں عوامی نمائندوں کے مکانات اور دفاتر کو نشانہ بنایا ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کئی دفاتر کو نذر آتش بھی کیا گیا یہاں تک کہ مظاہرین نے ریاستی ٹرانسپورٹ کی بسوں کو بھی نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ سڑکوں پر ٹائر جلائے اور ٹریفک کو روکنے اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر پتھراؤ کرنے کی بھی وارداتیں پیش آئی ہیں۔
View more
Mon, 30 Oct 2023 20:37:35
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
View more
Mon, 30 Oct 2023 19:41:25
شہر کے ہائی چرچ روڈ پر ڈالوین ہوٹل کے پاس رات کے وقت دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں چاقو زنی کی وجہ سے دو لوگ زخمی ہوگئے ۔
View more
Mon, 30 Oct 2023 19:34:52
شہر میں آرمڈ ریزرو پولیس کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ سائبر جرائم پر قابو پانے کے لئے آئی ٹی قوانین کو مزید سخت کیا جائے گا جس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور وہ کمیٹی اس ضمن میں اپنا کام کر رہی ہے ۔
View more
Mon, 30 Oct 2023 19:29:37
شہر کی سی ای این کرائم پولیس نے آدھار کارڈ کے ذریعے لوگوں کے بینک کھاتوں سے رقم اڑانے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق بہار کے پورنیا سے ہے ۔
View more
Mon, 30 Oct 2023 19:15:20
بھٹکل کے کائکینی میں کسی بات پر ناراض دو دوستوں نے ایک ساتھ خود کشی کی کوشش کی جس میں ایک دوست کی موت واقع ہوئی ہے تو دوسرا اسپتال میں زیر علاج ہے ۔
View more
Mon, 30 Oct 2023 19:08:50
اتوار رات میں اچانک بادلوں کی گرج کے ساتھ بارش شروع ہوئی تو کنداپور کے کیراڈی گاوں میں آسمانی بجلی گرنے سے موبائل پر بات چیت میں مصروف ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔
View more
Mon, 30 Oct 2023 19:01:21
آن لائن دھوکہ دہی کے ایک نئے معاملے میں فریب کاروں نے پارسل میں منشیات موجود ہونے کی بات کہتے ہوئے بینگلورو کی ایک خاتون کو 13 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اُس خاتون نے کوئی پارسل بھیجا بھی نہیں تھا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy