Fri, 27 Oct 2023 23:40:57
فلسطین کے مسلمانوں پرمسلسل ہورہے حملوں کو دیکھتے ہوئے اور ظلم وبربریت کے شکار فلسطینوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے النوائط ابوظبی نے اپنی پچاس سالہ جشن کی تقریب کو نامعلوم مدت تک کےلئے ملتوی کردیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ابوظبی جماعت کے جنرل سکریٹری آفتاب ایم جے نے وہاٹس ایپ مسیج کے ذریعے دی۔
View more
Fri, 27 Oct 2023 22:11:51
نیشنل ہائی وے پر تیزی سے دوڑتی ہوئی ایک لاری کا اچانک ڈیزل ٹینک نیچے گرگیا جس کے ساتھ ہی پورا ڈیزل سڑک پر بکھر گیا ، اس موقع پر لاری کے پیچھے سے آنے والی موٹر بائکس سڑک پر پھسل کر نیچے گرنے لگی۔ واردات جمعہ شب قریب ساڑھے آٹھ بجے، نوائط کالونی، سٹی لائٹ نیشنل ہائی وے پر پیش آئی۔
View more
Thu, 26 Oct 2023 22:47:18
کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی کے ملگ گیر پیمانے پرمہم چلائے گی اورریلیوں کے ذریعے عوام کے سامنے اڈانی کے کرتوتوں کا پردہ فاش کیا جائے گا۔
View more
Thu, 26 Oct 2023 22:30:36
ہائی کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے سے شہ پا کر کیرالہ حکومت کے زیرانتظام ٹراوانکور دیواسووم بورڈ (TDB) نے آرایس ایس اور دیگرشدت پسند تنظیموں سے جُڑے کارکنوں کے ذریعے مندروں کے احاطے میں کسی بھی طرح کی سرگرمیوں پرپابندی عائد کر دی ہے
View more
Thu, 26 Oct 2023 22:21:23
دہلی فسادات سے متعلق ایک مقدمہ میں عدالت نے دہلی پولیس کی تفتیش پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے قتل کے گیارہ؍ملزمین جو سب کے سب مسلم نوجوان ہیں ،کو باعزت بری کردیا۔
View more
Thu, 26 Oct 2023 22:00:00
غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر مزید 12 ٹرک رفح کراسنگ پر پہنچ چکے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ پر آنے والے ٹرکوں میں خوراک، دوائیں اور طبی ساما ن موجود ہے۔
View more
Thu, 26 Oct 2023 21:51:48
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین، روس اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ سے متعلق امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پرمخالفت کی گئی جبکہ برازیل اور موزمبیق غیر حاضر رہے۔ اسی طرح روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو لے کر چین، روس، امارات اور گبون نے حمایت کی جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے مخالفت کردی۔
View more
Thu, 26 Oct 2023 21:38:07
غزہ پر فضائی بمباری کے بعد اسرائیل اب زمینی حملوں پر اتر آیا ہے، میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو اسرائیلی فوج نے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے جبکہ ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کرکے کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy