Sun, 05 Nov 2023 01:20:19
فلسطین پر اسرائیل کی بمباری کے 29 ویں دن سنیچر کو اسرائیل نے فلسطینی پناہ گاہوں کے اسکولوں سمیت اسپتالوں اور مسجدوں پر بھی شدید بمباری کی ہے اور پانی کے ٹینکوں، اسپتالوں کے سولر پینلز سمیت متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلسطینی مسلمانوں کے مرنے کی تعداد 9400 سے تجاوز کرگئی
View more
Sat, 04 Nov 2023 18:07:57
اُترکنڑا ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کاروار میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب لوک سبھا انتخابات قریب ہیں، ہمارے لئے یہی کافی ہوگا کہ انتخابات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی والے کسی کا قتل نہ کردیں۔ منکال نے کہا کہ اس سے پہلے عین انتخابات کے موقع پر ہی ضلع میں قتل کی وارداتیں اور فسادات ہوچکے ہیں، مجھے اس بات کا ہی خوف ہے کہ ابھی انتخابات قریب ہیں تو مزید کسی کا قتل نہ ہوجائے ۔
View more
Sat, 04 Nov 2023 16:39:57
نیشنل ہائی وے 66 کے فور لین توسیعی کام کو نہایت غیر سائنٹفک انداز میں انجام دینے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات اور جانی و مالی نقصان کے علاوہ منصوبے کے مطابق کام پورا کیے بغیر ٹول وصول کیے جانے پر جن شکتی ویدیکے نے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف زبردست عوامی احتجاج کی وارننگ دی ہے ۔
View more
Sat, 04 Nov 2023 13:59:45
پڑوسی ضلع ہاویری کے ہانگل تعلقہ کے یلور قصبہ میں اپنی ہی بھابی اور اس کے دو معصوم بچوں کا قتل کرکے ملزم موقع پر سے فرار ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ واردات سنیچر کو صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔
View more
Sat, 04 Nov 2023 12:37:08
نیپال کے جاجرکوٹ میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 156 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے، شدید زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں
View more
Thu, 02 Nov 2023 20:09:25
بھٹکل غوثیہ محلہ میں ڈرینیج کا مسئلہ سنگین رُخ اختیار کرچکا ہے اور ڈرینیج کا گندہ پانی شرابی ندی میں بہانے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نہ صرف پوری ندی بلکہ پورا علاقہ سمیت اطراف کے علاقے بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
View more
Thu, 02 Nov 2023 17:54:57
انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن کے بی بی اے سکینڈ ائیر کے طالب علم ذکّار احمد ابن اعجاز شریف کبڈی میں یونیورسٹی بلو منتخب ہوئے ہیں، یعنی وہ دھارواڑ کی کرناٹک یونیورسٹی کی کبڈی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی گئی ہے۔
View more
Thu, 02 Nov 2023 11:27:11
تعلقہ انتظامیہ، تعلقہ پنچایت، بھٹکل میونسپالٹی اور جالی پٹن پنچایت کے زیراہتمام بھٹکل کے مختلف علاقوں میں کنڑا راجیہ اُتسوا کی تقریبات منعقد کی گئی اور شا ندار پیمانے پر کرناٹک ڈے منایا گیا۔ بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم (المعروف وائی ایم ایس اے میدان) میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا این نے قومی پرچم لہراتے ہوئے اسٹیج پروگرام کا آغاز کیا، وہیں جالی سمندر کنارے پتنگ بازی کے ذریعے ، مرڈیشور سمند
View more
Thu, 02 Nov 2023 09:30:59
ورلڈ کپ کرکٹ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنوں سے شکست دے کر کرکٹ شائقین میں زبردست جوش بھر دیا بالخصوص کوئنٹن ڈی کاک اور رسی وان ڈیر ڈوسن نے جنوبی افریقہ کے لوگوں میں کرکٹ کی اہمیت دوبالا کردیا۔ جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے اتنی بہترین اور دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ پیش کیا کہ ان کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہی نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست کھانی پڑی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy