Thu, 11 Jan 2024 18:10:52
صبح کے وقت چہل قدمی کے لئے نکلی ہوئی ایک خاتون کی عزت لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کی شناخت انیل بابو نائک (43 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Thu, 11 Jan 2024 16:14:25
مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور 9 فروری تک جاری رہے گا۔ صدر دروپدی مرمو 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عبوری بجٹ پیش کریں گی۔
View more
Thu, 11 Jan 2024 16:11:15
سپریم کورٹ نے جمعرات کو منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کی عبوری طبی ضمانت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں طبی بنیادوں پر ان کو دی گئی ضمانت میں 3 ماہ کی توسیع کی تھی۔ عدالت نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر کو 11 اگست کو دو ماہ کی ضمانت دی تھی، اس کے بعد ان کی ضمانت میں یہ دوسری توسیع تھی۔
View more
Thu, 11 Jan 2024 16:06:53
بی جے پی پر منفی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں فیصلہ کن رہنے والی اترپردیش کی 80 سیٹوں کو حاصل کرنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
View more
Thu, 11 Jan 2024 16:04:14
) ترنمو ل کانگریس میں گروپ بندی اور بزرگ رہنما اور نوجوان لیڈر کو لے کر جاری بحث کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےآج پارٹی لیڈرو کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہرکوئی پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتا ہے۔بیان بازی اور گروپ بندی میں ملو ث لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ابھیشیک بنرجی اور سبرتو بخشی کو پارٹی ترجمان کی فہرست بنانے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Thu, 11 Jan 2024 16:00:51
بہار کے آرہ شہر کے امبیڈکر ہاسٹل کی کل 30 طالبات منگل کو رات کے کھانے میں آدھے پکے ہوئے چاول پیش کیے جانے کے بعد بیمار ہو گئیں۔ حکام نے بدھ کو یہ معلومات دیں۔ الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد طالبات کی طبیعت بدھ کی صبح بگڑ گئی اور انہیں صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے 12 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ باقی 18 کو ابتدائی علاج کے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
View more
Thu, 11 Jan 2024 15:56:48
جنوری کے آغاز سے ہی ملک کی کئی ریاستوں میں کولڈ ڈے (سرد دن) سے لے کر شدید سردی تک کے حالات ہیں۔ شمالی ہندوستان میں شدید سردی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ دہلی، یوپی، بہار، اتراکھنڈ کے لیے سرد دن کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کئی شہروں میں دھند اور سردی کی لہر کا بھی اثر نظر آ رہا ہے اور فی الحال سردی سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
View more
Thu, 11 Jan 2024 15:53:00
نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی طرف سے طلب کیے گئے اپوزیشن لیڈروں میں اب فاروق عبداللہ بھی شامل ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 11 Jan 2024 15:49:44
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے اپنا استعفیٰ نامہ پاکستانی صدر عارف علوی کے پاس بھیجا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy