Thu, 11 Jan 2024 15:03:56
مینگلور کے قریب بنٹوال میں پیش آئی ڈکیتی کی واردات میں نقا ب پوش لٹیروں نے زبردستی ایک گھر میں گھس کر چاقو کی نوک پر نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ واردات جمعرات صبح بنٹوال کے ارچیکٹے میں ٹری پارک کے قریب پیش آئی۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 18:29:36
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج جے نگر میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی۔ 34برسوں تک سی پی ایم کی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔آج وہ ٹی وی اسکرین پر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی آئی ایم کے 34برسوں میں بائیکاٹ کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا جاتا تھا۔کبھی اسکول کا بائیکاٹ تو
View more
Wed, 10 Jan 2024 18:24:12
دہشت گردی کے لیے اپنی صفر برداشت کا اعادہ کرتے ہوئے ہندوستان نے منگل کو کہا کہ حماس-اسرائیل تنازعہ میں پھنسے شہریوں کی بڑے پیمانے پر اموات واضح طور پر ناقابل قبول ہیں اور اسے ختم کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 18:17:28
گوا میں چار سالہ بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار اے آئی اسٹارٹ اپ کمپنی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سوچنا سیٹھ کو عدالت نے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ ادھر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹھ نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 18:10:56
’ایک ملک، ایک انتخاب‘ معاملے پر کووند کمیٹی نے عوام سے مشورے طلب کیے تھے اور بذریعہ ای میل مشورے ملنے شروع بھی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی صدارت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو عوام نے 5000 سے زیادہ مشورے ای میل سے بھیجے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 18:07:57
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام قانون (یو اے پی اے) کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی متعدد عرضیوں پر سماعت ملتوی کرنے پر اپنا اعتراض ظاہر کیا، جس میں جے این یو کے سابق طالب علم کارکن عمر خالد کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست بھی شامل ہے۔ تاہم بعد میں ان کی التوا کی درخواست قبول کر لی گئی۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 18:03:26
پرانی ڈانڈیلی میں پینے کا پانی سپلائی کرنے کے مقصد سے پائپ بچھانے کے لئے سڑک کھدائی سے پریشان مقامی لوگوں نے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹیل سرکل پر راستہ روکو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 17:55:51
ریاست میں تلاٹھی بھرتی امتحان میں ہوئی مضحکہ خیز بد نظمی پر حکومت بجائے پشیمانی ظاہر کرنے کے آوا ز اٹھانے والوں پر کارروائی کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔ وزیر برائے دیہی ترقیات رادھا کرشن وکھے پاٹل نے انتباہ دیا ہے کہ اگر کسی نے الزام لگایا کہ تلاٹھی بھرتی امتحان میں بدعنوانی ہوئی ہےتو اس کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔
View more
Wed, 10 Jan 2024 17:52:01
دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کیس میں جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں لیڈروں کو ایک ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کی عدالتی تحویل میں 20 جنوری تک توسیع کر دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy