Fri, 12 Jan 2024 18:06:16
شہر کے گرو سدھیندرا کالج میں رانی چینّا بھیرادیوی کے کارناموں سے متعلق ایک سمپوزیم اور مقامی تاریخ کے حوالے سے نمائش کے ساتھ کتاب میلہ کا اہتمام کیا گیا ۔
View more
Fri, 12 Jan 2024 17:10:58
چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق نئے قانون کو چیلنج دینے والی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے اس دوران واضح الفاظ میں نئے قانون پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی دو رکنی بنچ نے کہا کہ اس قانون پر فوری روک نہیں لگایا جا سکتا، کیونکہ بغیر کاپی سروِنگ (فریق مخالف کو سنے) قانون پر روک لگانے کا حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Fri, 12 Jan 2024 17:07:41
دہلی-این سی آر میں سخت سردی کی وجہ سے لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر نظر آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں سردی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
View more
Fri, 12 Jan 2024 17:04:52
مغربی بنگال میں ای ڈی ٹیم پر حملے کے بعد جانچ ایجنسی ایک بار پھر حرکت میں آ گئی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے آج صبح مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کے دو وزراء کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔ یہ چھاپہ میونسپل کارپوریشن نوکری گھوٹالہ سے متعلق ہے۔
View more
Fri, 12 Jan 2024 17:02:39
الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ کا ایک نیا ورژن لانچ کیا ۔کمیشن کی یہ ویب سائٹ باقاعدگی سے شائع ہونے والی پریس ریلیز، مواصلات، ہدایات اور رپورٹس کے ذریعے کمیشن کے مختلف اقدامات اور سرگرمیوں کی عکاس ہوگی۔ کمیشن شفافیت کی بھی وکالت کرتا ہے اور وقتاً فوقتاً تمام متعلقہ معلومات متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کرتا ہے، چاہے وہ ووٹر ہوں یا سیاسی جماعتیں یا انتخابی انتظامی اہلکار۔
View more
Fri, 12 Jan 2024 16:54:51
منی پور میں تشدد ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ حالات پہلے سے کچھ بہتر ضرور ہیں، لیکن ہر کچھ دن میں تشدد و تصادم کے واقعات ضرور سامنے آ جاتے ہیں۔ تازہ ترین خبروں سے پتہ چل رہا ہے کہ ایک بار پھر منی پور میں 4 لوگوں کا بہیمانہ قتل کر دیا گیا ہے۔ کچھ دنوں پہلے بھی 4 لوگوں کی موت منی پور میں ہو گئی تھی اور اب تازہ واقعہ کے بعد کانگریس نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے
View more
Fri, 12 Jan 2024 16:52:18
کانگریس نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر گوتم اڈانی کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوام کا پیسہ استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’اسکروڈرائیور فیٹنگ کو مینوفیکچرنگ کی شکل میں دکھا کر ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال وزیر اعظم کے متروں کو امیر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔‘‘
View more
Fri, 12 Jan 2024 16:34:02
ایک خاتون کو غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر چھ لوگوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر جوڑے پر حملہ کرنے کی واردات کے بعد خاتون اور اس کے شوہر کی شکایت پر حملہ آوروں پر ہی خاتون کی عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 12 Jan 2024 01:16:38
قوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی پر جنوبی افریقہ کے مقدمے کے پہلے دن جمعرات کو ہوئی سماعت میں وکلا نے اسرائیل کے خلاف فلسطینوں پر ہورہے ظلم اور بربریت کے دلائل پیش کئے، جس کے بعد سماعت کل جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy