Sat, 13 Jan 2024 18:40:38
عام آدمی پارٹی کے رکن اور دہلی کے وزیر مالیات گوپال رائے نے کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ اروند کیجریوال لوک سبھا الیکشن مہم میں حصہ لیں اس لئے انہیں روکنے کیلئے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
View more
Sat, 13 Jan 2024 18:36:08
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 23708 ہو گئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 151 فلسطینی ہلاک جب کہ 248 زخمی ہوئے۔
View more
Sat, 13 Jan 2024 18:31:52
گوا میں 4 سالہ بچے کے مبینہ قتل کے معاملے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ ملزم سوچنا سیٹھ کے بیگ سے ایک نوٹ برآمد ہوا ہے۔ اس میں اس نے لکھا کہ وہ اپنے بچے سے بہت پیار کرتی ہیں۔ یہ نوٹ ٹشو پیپر پر آئی لائنر سے لکھا گیا ہے۔ اس نے یہ نوٹ اسی بیگ میں رکھا تھا جس میں اس نے اپنے بیٹے کی لاش چھپا رکھی تھی۔ پولیس نے یہ نوٹ برآمد کر لیا ہے اور اسے اہم ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہ
View more
Sat, 13 Jan 2024 18:28:58
دہلی میں سخت سردی کی وجہ سے حالات ابتر ہیں۔ دارالحکومت میں آج مسلسل دوسرے دن موسم سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت 3.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں سردی اور شدید دھند کے حالات کو دیکھتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 13 Jan 2024 18:26:10
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک اور سمن جاری کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی کو ای ڈی کا یہ چوتھا سمن ہے۔ کیجریوال پہلے دیے گئے نوٹس پر ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ کیجریوال نے انہیں غیر قانونی کہا تھا۔ اب چوتھا سمن جاری کرتے ہوئے ای ڈی نے اروند کیجریوال کو 18 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔
View more
Sat, 13 Jan 2024 18:23:23
انڈین کانگریس کانگریس نے قومی سلامتی اور چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش کے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کا خطرہ برقرار ہے، چین سرحد اسٹریٹجک طور پر اہم کئی پوائنٹ تک ہندوستانی فوجیوں کو رسائی حاصل نہیں اور چین ہمارے ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا
View more
Sat, 13 Jan 2024 18:16:00
ان دنوں شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں شدید سردی اور دھند لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ کل یعنی 12 جنوری نئی دہلی میں موسم کی سرد ترین رات تھی۔ کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں کو اگلے دو دن تک سردی کی لہر سے راحت نہیں ملے گی۔ شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے تین دنوں تک شدید سردی سے لے کر سرد دن کے حالات دیکھے جائی
View more
Sat, 13 Jan 2024 18:12:41
ریاستی وزیر سوجیت بوس کے گھر پر 14گھنٹوں تک تلاشی لینے کے بعد ای ڈی ان کے گھر سے روانہ ہوگئی ہے۔اس درمیان ریاستی وزیر کے دونوں مکانات اور دفاتر کی تلاشی لی گئی ۔14گھنٹے کے بعد ریاستی وزیر سوجیت بوس بھی گھر سے آئے ۔ان کے پرانے گھر کے باہر بڑی تعداد میں ان کے حامی جمع ہوئے اور نعرے بازی کی ۔اس موقع پر ان کے بیٹے بھی ساتھ تھے۔
View more
Sat, 13 Jan 2024 18:07:13
22 جنوری کو ایودھیا میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں مندر کا افتتاح انصاف اور سیکولرزم کا قتل ہے، اس دن رام مندر کے افتتاح کی خوشی میں دیپ جلانا یا مشرکانہ نعرے لگانا بالکل جائز نہیں ہے۔ یہ بات آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy