Tue, 16 Jan 2024 19:52:36
اتر کنڑا کے رکن پارلیمان ریاستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے خلاف کمٹہ کے ایک اجلاس میں جو بد زبانی کی ہے اور توہین آمیز فقرے کسے ہیں اس پر کانگریسی لیڈروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ لیکن تعجب خیز طور پر اتر کنڑا کے چاروں اراکین اسمبلی نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کی ہے جس پر سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں ۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 19:03:45
جالی، دیوی نگر سکینڈ کراس پر مکہ مسجد کے باہر دیوی نگر کا بورڈ لگانے کو لے کر آج منگل کو بھی احتجاج جاری رہا لیکن وہاں بورڈ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی البتہ احتجاجیوں سے کہا گیا کہ وہ تحریری طور پر جالی پنچایت کو میمورنڈم پیش کریں اور بورڈ لگانے کے تعلق سے پنچایت ہی مناسب فیصلہ لے گی۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 17:23:24
کونکن ریلوے کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین مہینوں کے دوران ٹرین پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں سے 5.6 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 17:11:24
پونجلکٹے کے سونندور نامی علاقے میں پیش آئے ایک المناک واقعہ میں حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے کی وجہ سے 7 سالہ بچہ فوت ہوگیا ۔
View more
Mon, 15 Jan 2024 18:13:01
تعلقہ کے جالی ، دیوی نگر کراس پرواقع مکہ مسجد کے باہر بھگوا جھنڈا لہرانے کے لئے نصب کئے گئے کھمبے کو جالی پٹن پنچایت کے چیف آفسر کی ہدایت پر پولس کی موجودگی میں نکالے جانے کے بعد بھگوا تنظیموں کے کارکنوں نے مسجد کے سامنے ہنگامہ کھڑا کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کچھ دیر کے لئے متعلقہ مقام پر حالات کشیدہ ہوگئے۔
View more
Sun, 14 Jan 2024 20:32:24
انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتوار کو منی پور سے شروع ہو گئی۔ اس موقع پر یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی، بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’آج تک ہندوستان کے وزیر اعظم کو منی پور کا دورہ کرنے کا وقت نہیں ملا۔ شاید مودی جی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے منی پور ہندوستان کا حصہ نہیں ہے!‘‘
View more
Sun, 14 Jan 2024 20:27:38
ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے، جلد ہی ٹاپ 3 میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ آج بھی ملک کی ایک بڑی آبادی غربت سے نیچے ہے۔ اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ 140 کروڑ کی آبادی میں سے تقریباً 10 فیصد بھی انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں۔
View more
Sun, 14 Jan 2024 20:16:29
نئے سال میں بھی ملازمتوں کا شدید بحران جاری رہنے کا خدشہ ہے۔ نئے سال میں صرف دو ہفتے ہی گزرے ہیں اور اس دوران کم از کم 46 آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں نے 7500 سے زائد ملازمین کو فارغ کیا ہے اور یہ تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ دراصل، اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے سبب لاکھوں ملازمتوں پر خطرہ منڈلا رہا ہے اور ماہرین بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی پیش گوئی کرتے رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy