Tue, 16 Jan 2024 20:38:39
نائیجیریا کے شمال مرکزی حصے میں ہنگامی سروس نے بتایا کہ گنجائش سے زیادہ مسافروں سے بھری ایک کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ۸؍ افرا د یقینی طور پرہلاک اور اندازاً ۱۰۰؍افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔ یہ کشتی کے جان لیوا حادثوں کے سلسلوں میں تازہ ترین حادثہ ہےجو حکام کی ناکامی کی جانب اشارہ کر رہا ہے ۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:33:54
وارانسی کے گیانواپی مسجد میں موجود وضوخانے کی صفائی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر آج سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ صادر کر دیا۔ ہندو فریق کے ذریعہ داخل اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وضوخانے کی صاف صفائی کا پورا کام ضلع کلکٹر (ڈی ایم) کی نگرانی میں کیا جائے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ میں اس کیس کی سماعت ہوئی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد مینجمنٹ کمیٹی کی طرف سے اس پر
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:31:44
) انڈین نیشنل کانگریس نے منگل کو وائی ایس شرمیلا کو پارٹی کی آندھرا پردیش یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے۔ قبل ازیں، گیدوگو رودر راجو نے پارٹی صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا، جس کے ایک دن بعد اے آئی سی سی کے چیئرمین ملکارجن کھڑگے نے شرمیلا کو آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کر دیا۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:28:02
شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے کہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے گروپ کے ارکانِ اسمبلی کو اسپیکر راہل نارویکر کے ذریعے نااہل قرار نہیں دیئے جانے کے خلاف ایکناتھ شندے کی شیو سینا کا ہائی کورٹ جانا ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:22:51
گزشتہ کئی ماہ سے نسلی تشدد کا سامنا کر رہی ریاست منی پور میں مقامی حکومت کے کچھ فیصلوں سے بی جے پی اراکین اسمبلی بھی ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ منی پور کے 10 قبائلی اراکین اسمبلی نے اس تعلق سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے خط میں کچھ افسران کی معطلی ختم کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ خط لکھنے والے اراکین اسمبلی میں سے 7 کا تعلق بی جے پی سے بتایا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:17:28
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ملک کو ترقی کے لیے خواتین کے با اختیار ہونے کو ضروری قررادیا ہے۔انہوں نے منگل (16جنوری) کو کہا ہے کہ سال 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سماجی، اقتصادی، سیاسی اور روحانی شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج بلجیک ہوائی اڈے، تورا، میگھالیہ میں سیلف ہیلپ گروپس (خودامدادی گروپس )کے ارکان کے
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:14:26
سری لنکا میں اس سال جنوری میں اب تک ڈینگو کے پانچ ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈینگو کنٹرول یونٹ (این ڈی سی یو) کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری کے پہلے پندرہ دن کے دوران 5829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:12:01
متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں سپریم کورٹ سے ہندو فریق کو جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر روک لگا دی، جس میں شاہی عیدگاہ کے سروے کے لیے کورٹ کمشنر کی تقرری کا حکم دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال 14 دسمبر کو الہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا میں شری کرشنا جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کو منظوری دی تھی، جس کے خلاف مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:07:40
دہلی میں ایک زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرنے کرنے پر چار ڈاکٹروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ دو اسپتالوں سے وابستہ ان چار میں سے دو ڈاکٹروں کو برطرف جبکہ دو کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم، اس معاملہ پر حتمی فیصلہ دہلی کے ایل جی کو لینا ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy