Fri, 19 Jan 2024 18:27:17
ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو ایک بار پھر پیرول مل گئی ہے۔ ہریانہ حکومت نے اس بار رام رحیم کی 50 دن کی پیرول منظور کی ہے اور وہ آج یا کل جیل سے باہر آ سکتا ہے۔ گرمیت رام رحیم اس وقت روہتک کی سناریا جیل میں قید ہے اور 20 سال سزا کاٹ کاٹ رہا ہے۔
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:24:51
سردی، کہرے اور سرد لہر سے کے اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں دیکھے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کچھ دنوں تک اسی طرح کے حالات برقرار رہیں گے۔ کہرے اور سردی کی لہر کا اثر شمال مشرقی ریاستوں میں زیادہ ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد رہنے کی امید ہے۔
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:22:36
وارانسی پولیس نے آئی آئی ٹی-بی ایچ یو کی طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کے معاملے میں عدالت میں 200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی ہے۔ چارج شیٹ میں طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل اس کے اپنے الفاظ میں درج کی گئی ہے۔
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:19:43
یورپ کے کئی ممالک میں شدید برف باری اور بارش کے باعث صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ ان انتہائی موسمی حالات کی وجہ سے پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں اور سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق، بیلجیئم میں بدھ کو سہ پہر 3:20 پر برسلز کے ہوائی اڈے سے روانگی کو عارضی طور پر روک دیا گیا کیونکہ کارکنوں کو رن وے سے برف ہٹانے کی ضرورت تھی۔
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:16:46
دہلی کے پیتم پورہ علاقے میں جمعرات کو گھر میں آگ لگنے سے چار خواتین سمیت چھ افراد جان بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص جھلس گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ گھر میں موجود لوگوں کو باہر نکلنے کا بھی موقع نہیں ملا۔ کچھ لوگوں نے چھت پر جا کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں سے بمشکل آگ پر قابو پایا۔
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:12:07
لوک سبھا 2024 کے عام انتخابات سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) کے بارے میں ملک گیر بیداری پروگرام جاری ہے تاکہ شہریوں کو ووٹنگ کے عمل کا براہ راست تجربہ اور مشینوں سے واقفیت فراہم کی جاسکے۔ لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ہر عام انتخابات سے پہلے منعقد ہونے والا بیداری مہم ای وی ایم اور وی وی پیٹ کی بنیادی خصوصیات کے بارے میں جانکاری فراہ
View more
Thu, 18 Jan 2024 21:02:50
گجرات کے وڈودرا کے مضافات میں واقع ہرنی جھیل میں ایک کشتی اُلٹنے سے 14 اسکولی بچوں سمیت 16 افراد کی موت واقع ہو گئی۔واردات جمعرات کو پیش آئی۔ پتہ چلا ہے کہ کشتی پر 27 طلباء اپنے اساتذہ کے ساتھ پکنک پر نکلے تھے۔
View more
Thu, 18 Jan 2024 18:49:56
کائکینی گرام پنچایت کے بستی میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں کنداپور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت چندرشیکھر شنکر شیٹی (44) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Thu, 18 Jan 2024 18:25:08
چھتریہ مراٹھا مہا سنگھ کے صدر اور بی جے پی لیڈر وی ایس شیام سندر گائیکواڑ نے بی جے پی ہائی کمانڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں اتر کنڑا سے کسی پسماندہ طبقے کے فرد کو امیدوار بنایا جائے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy