Wed, 17 Jan 2024 22:09:19
شیوسینا اراکین اسمبلی کی ناہلیت معاملے پر مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے فیصلہ نے ادھو اور شندے دونوں گروپوں کو ناراض کر دیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ نے تو اسپیکر کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر دی ہے اور خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس عرضی پر سماعت اسی دن ہوگی جس دن ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا تقریب ہونی ہے۔
View more
Wed, 17 Jan 2024 22:06:49
ملک میں پارلیمانی انتخابات کی ہوائیں تیزی سے چلنے لگیں ہیں اور تمام پارٹیاں اپنی اپنی تیاریوں میں جٹ گئی ہیں۔ ایک جانب جہاں پارلیمانی انتخابات کی گہماگہمی بڑھتی جا رہی ہے تو وہیں یہ خبر بھی ہے کہ راجیہ سبھا سے 68 ارکانِ پارلیمنٹ کی مدت کار اس سال ختم ہو رہی ہیں۔ ان ارکانِ پارلیمنٹ میں سے سب سے زیادہ یعنی 60 کا تعلق بی جے پی سے ہے۔
View more
Wed, 17 Jan 2024 22:03:47
شیوسینا کو لے کر ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے کی لڑائی مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پھر سے بڑھ گئی ہے۔ اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے فیصلہ کے خلاف جہاں ادھو ٹھاکرے نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے، وہیں ایکناتھ شندے نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر شکایت کی ہے کہ اسپیکر نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے 14 اراکین اسمبلی کو نااہل کیوں قرار نہیں دیا۔ شندے گروپ کی عرضی پر آج بامبے ہائی کور
View more
Wed, 17 Jan 2024 22:01:10
منی پور کے مورہ ضلع میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں ایک سی ڈی او افسر جان بحق ہو گیا۔ نیوز پورٹل اے بی پی نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالہ سے رپورٹ کیا کہ عسکریت پسندوں نے ایس بی آئی موڑ کے قریب ایک سیکورٹی چوکی پر بم پھینکے اور فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔
View more
Wed, 17 Jan 2024 21:57:52
ایکناتھ شندے گروپ کو اصل شیو سینا قرار دینے کے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے فیصلے کے خلاف ادھو ٹھاکرے گروپ نے محاذ کھول دیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے کو عوام کی عدالت میں لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی یہ لڑائی دراصل ملک میں جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے، جو یہ طے کرے گی کہ ملک میں جمہوریت رہے گی یا نہیں۔
View more
Wed, 17 Jan 2024 21:52:07
دہلی- این سی آر اور مغربی اتر پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں اس وقت کڑاکے کی سردی کے ساتھ شدید دھند پڑ رہی ہے، جس کے سبب ایک طرف جہاں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں وہیں سڑک، فضائی اور ریل کی آمد و رفت بھی متاثر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی میں سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کر دی گئیں۔ وہیں متعدد ٹرینں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
View more
Wed, 17 Jan 2024 20:32:57
کمٹہ ونلّی جماعت کے سابق صدر جناب امان اللہ حُسین شمالی (65) ہوناور کے قریب روشن محلہ نیشنل ہائی وے پر ہوئے سڑک حادثہ میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون
View more
Wed, 17 Jan 2024 17:39:36
ریاست کرناٹک میں گزشتہ چھ ماہ میں پولیس نے 27 کروڑ مالیت کا 4,484 کلو گرام گانجہ اور 23 کلوکیمیائی مادہ ضبط کیا ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بتائی۔ وہ بینگلور میں پولیس ہیڈکوارٹر کے کانفرنس ہال میں ریاست کرناٹک کے سینئر پولیس افسران کی کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد اخبارنویسو ں سے گفتگو کررہے تھے۔
View more
Wed, 17 Jan 2024 14:02:12
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اٹھنے کے آثار پیدا ہونے کے بعد اتر کنڑا میں بھٹکل تعلقہ مرڈیشور سمیت دیگر ساحلوں پر دو دن کے لئے سیاحوں کی آمد پر روک لگائی گَئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy