Mon, 29 Jan 2024 13:14:20
مینگلور کے قریبی علاقہ بنٹوال تعلقہ کے لوریٹو میں پہاڑی پر سوکھی گھاس میں آگ بھڑکتی نظر آنے پر اسے بجھانے کے لئے پہنچے میاں بیوی زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ۔
View more
Mon, 29 Jan 2024 11:39:57
یہاں کے کیرا گوڈو گاؤں میں اتوار کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب عوامی مقام پر سرکاری حکام نے 108 فٹ اونچے پرچم لہرانے والے کھمبے سے ہنومان کا بھگوا جھنڈا ہٹادیا اور اُس کی جگہ پر ترنگا جھنڈا لہرادیا ۔ واقعے کے بعد سخت احتجاج کیا گیا، مگر پولس نے ہلکی لاٹھی کا سہارا لیتے ہوئے احتجاجیوں کو منتشر کردیا اور حالات پر قابو پالیا۔ واقعے کے بعد کہا جارہا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کو دیکھتے ہو
View more
Mon, 29 Jan 2024 07:33:19
مینگلور سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی کے گولی انگڈی علاقے میں پٹاخے تیار کرنے کے مقام پر زبردست دھماکہ ہونے کے نتیجہ میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ اتوارشام کو پیش آیا۔
View more
Sun, 28 Jan 2024 23:46:58
جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رہنما نتیش کمار نے پھر ایک بار بی جے پی گٹھ بندھن میں شامل ہوکر اتوار کو نویں مرتبہ بہار کے وزیراعلی کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سمراٹ چودھری اور وجے سنہا سمیت چھ دیگر نے کابینی وزرا کے طور پر حلف لیا
View more
Sun, 28 Jan 2024 20:33:54
منی پور میں ہفتہ یعنی 27 جنوری کو دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ معاملے میں پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت امپھال اور کانگ پوکپی ضلع کی مشرقی سرحد کے درمیان واقع ایک جگہ پر پیش آیا۔
View more
Sun, 28 Jan 2024 20:26:12
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے منی پور میں گزشتہ تقریباً 9 ماہ سے جاری تشدد کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو آج ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں ریاست کے حالات پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے اور اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ 27 جنوری کو امت شاہ کے نام لکھے گئے اس خط میں کھرگے نے منی پور کانگریس صدر کے ساتھ گزشتہ دنوں ہوئی مار پیٹ کا حوالہ بھی دیا ہے۔
View more
Sun, 28 Jan 2024 20:20:38
گجرات کے گیر سومناتھ ضلع میں سومناتھ مندر کے پیچھے آج زبردست بلڈوزر کارروائی دیکھنے کو ملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سومناتھ مندر کے پیچھے مندر ٹرسٹ اور ریاستی حکومت کی تین ہیکٹیر اراضی کو خالی کرانے کے لیے تجاوزات مخالف مہم چلائی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شری سومناتھ ٹرسٹ کی زمین کو خالی کرانے کے لیے ناجائز طریقے سے تعمیر تقریباً 21 گھروں اور 153 جھونپڑیوں کو منہدم کر دیا گیا۔
View more
Sun, 28 Jan 2024 20:17:31
کانگریس نے ’ڈونیٹ فار دیش‘ مہم کی زبردست کامیابی کے بعد ’ڈونیٹ فار نیائے‘ عنوان سے ایک نئی کراؤڈ فنڈنگ مہم کی شروعات کر دی ہے۔ اس کے لیے donateinc.in پر جا کر مالی مدد کی جا سکتی ہے۔ اس مہم کے لیے کانگریس نے ایک کیو آر کوڈ بھی لانچ کیا ہے جس پر اسکین کر لوگ عطیہ کر سکیں گے۔ اس مہم کی شروعات کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’نیائے کے 5 ستون، سبھی کے لیے جنگ کا
View more
Sun, 28 Jan 2024 20:14:30
تلنگانہ میں نومنتخب کانگریس حکومت اسمبلی انتخاب سے قبل کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی سمت میں لگاتار قدم اٹھا رہی ہے۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پورے ریاست میں ذات پر مبنی مردم شماری کرنے کی تیاری زور و شور سے کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب سے قبل کانگریس پارٹی نے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا وعدہ کیا تھا، اب حکومت اس
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy