Thu, 25 Jan 2024 13:42:35
منگلورو کے مضافات اڈیار میں سنی یوا جنا سنگم (ایس وائی ایس) کے دسویں سالانہ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی دیش کے لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے سیاست کر رہی ہے ، لیکن ہم لوگ عام لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کی قوت ابھارنے والی سیاست کرتے ہیں ۔ اس لئے دیش کو توڑنے والی طاقتوں کو ختم کرتے ہوئے دیش کو تحفظ فراہم کر
View more
Thu, 25 Jan 2024 13:37:34
جوئیڈا میں دو دن قبل مسلم نوجوانوں کی طرف سے ہندو مخالف وہاٹس ایپ اسٹیٹس رکھنے سے جو کشیدگی پیدا ہوئی تھی کچھ اس طرح کا معاملہ انکولہ اور کاروار میں پیش آیا جس کے خلاف ہندو تنظیموں کے کارکنان نے سخت احتجاج کیا اور پولیس میں ملزمین کے خلاف کیس درج کرنے کے علاوہ ایک نوجوان کو گرفتار بھی کیا۔
View more
Wed, 24 Jan 2024 23:01:35
جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں نے ملک کی اہم ریل منتظم سے اپنی تنخواہ اور کام کے گھنٹوں کی مانگ کو لے کر آج سے 6 روزہ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے سبب پورے ملک میں ریل کی آمد و رفت دوبارہ انجماد کے قریب پہنچ گئی۔ جی ڈی ایل کی اس ہڑتال کے سبب ریاستی ڈوشےباہن کے ذریعے چلائی جا رہی مسافر اور مال گاڑی کی آمد رفت پیر کو شام ۶؍ بجے تک متاثر رہے گی۔یونین نے اس سے قبل اس مہینے کے اوائل میں سہ روزہ ہڑتال ک
View more
Wed, 24 Jan 2024 22:51:44
مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخاب کے بعد اور لوک سبھا انتخاب سے قبل ای وی ایم کو لے کر سیاسی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن دگوجئے سنگھ نے ای وی ایم کی ڈیمو نمائش کر گڑبڑی کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر وشنو دَت شرما نے کہا کہ کانگریس اپنی ناکامی کو چھپانے کے ساتھ دگوجئے سنگھ اپنی اہمیت برقرار رکھنے کے لیے ای وی ایم کی بات چھیڑ رہے ہیں۔
View more
Wed, 24 Jan 2024 22:48:34
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے بی جے پی کو آج شدید جھٹکا لگا ہے۔ بدھ کے روز ہائی کورٹ نے چنڈی گڑھ انتظامیہ کو 30 جنوری کو میئر کا انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل عآپ اور کانگریس کے ساتھ آنے پر 18 جنوری کو چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے میئر کا انتخاب اچانک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
View more
Wed, 24 Jan 2024 22:45:56
اڈیشہ واقع میوربھنج ضلع کے قومی شاہراہ-49 پر دھرسنی گھاٹ علاقہ میں بدھ کو ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ٹرک بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ اس حادثہ میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی اور 9 افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو بارپدا کے میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ معمولی طور سے زخمی ایک شخص کا بنگیریپوسی کے ایک مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
View more
Wed, 24 Jan 2024 22:42:45
گیانواپی مسجد میں اے ایس آئی کے ذریعہ ہوئے سروے کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے یا نہیں، اس معاملے وارانسی کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ کے مطابق گیانواپی مسجد کی سروے رپورٹ سبھی فریقین کو دی جائے گی۔ یہ فیصلہ فاسٹ ٹریک کورٹ نے سنایا ہے۔
View more
Wed, 24 Jan 2024 22:39:00
گزشتہ روز چین کے جھنجیانگ علاقہ واقع ایک دور دراز حصے میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے کئی علاقوں میں زبردست تباہی مچا دی۔ زلزلہ کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مغربی چین میں زلزلہ کے جھٹکے ہنوز جاری ہیں۔ رہ رہ کر ’آفٹر شاکس‘ محسوس کیے جا رہے ہیں۔ زلزلہ کے سبب 3 لوگوں کی موت اور 5 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور سینکڑوں عمارتیں بھی اس زلزلہ میں متاثر ہوئی ہیں۔
View more
Wed, 24 Jan 2024 22:35:26
منی پور میں آسام رائفلز کے ایک جوان نے اپنے ہی ساتھی جوانوں پر گولی چلا دی۔ اس واقعہ میں 6 جوان زخمی ہو گئے۔ منی پور پولیس نے اس معاملے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ منی پور میں جاری تشدد سے بالکل مختلف ہے اور اسے اس تشدد سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy