Wed, 31 Jan 2024 21:50:02
سپریم کورٹ نے جے این یو کے سابق اسکالر عمر خالد کی ضمانت کی درخواست وقت کی قلت کے سبب آج پھر ملتوی کر دی۔ جسٹس بیلا ایم ترویدی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ ہم اسے کل دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ دہلی فسادات کے الزام میں عمر خالد یو اے پی اے کے تحت جیل میں بند ہیں۔
View more
Wed, 31 Jan 2024 21:37:18
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس پر ریاست میں آنے والے لوک سبھا انتخابات میںبی جے پی کو مستحکم کرنے کیلئے سی پی آئی کے ساتھ ٹیم بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں عوامی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات تنہا لڑے گی جب کانگریس کے ہمارے ۲؍ سیٹوں پر لڑنے کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے
View more
Wed, 31 Jan 2024 21:31:37
دہلی میں وزیر اعلی ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے سلسلے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے ذریعہ رانچی شیڈول کاسٹ-ٹرائب (ایس سی ایس ٹی) پولیس اسٹیشن میں پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ای ڈی حکام پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ وزیر اعلی ہیمنت سورین کو ہراساں کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 31 Jan 2024 21:18:54
پاکستانی عدالت نے آج سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان کے اقتدار حکومت میں قیمتی ریاستی تحفے پر قبضہ کرنے کے بدعنوانی کےمعاملے میں مجرم پاتے ہوئے عمران 14؍ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
View more
Wed, 31 Jan 2024 21:14:16
گیانواپی مسجد معاملہ میں عدالت نے ہندو فریق کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ہندو فریق کو مسجد کے ویاس تہہ خانہ میں پوجا کرنے کا حق دے دیا ہے۔ عدالت کے اس حکم کے بعد اب یہاں مستقل طور پر پوجا پاٹھ کی جائے گی۔ ہندو فریق نے اس فیصلے کو بڑی جیت قرار دیا ہے۔ جبکہ مسلم فریق نے فیصلہ کو غلط قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 31 Jan 2024 21:10:58
چنڈی گڑھ میئر الیکشن کا نتیجہ گزشتہ روز سامنے آیا تھا اور جس متنازعہ طریقے سے بی جے پی امیدوار کو کامیابی ملی، اس نے سبھی کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) اور کانگریس کونسلر تو ریزلٹ سامنے آنے کے بعد دھرنے پر بیٹھ گئے تھے اور پریزائڈنگ افسر کے خلاف آوازیں اٹھا رہے تھے۔ اس معاملے پر پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی بھی داخل کر دی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے عرضی
View more
Wed, 31 Jan 2024 21:03:29
بدعنوان ممالک کی فہرست جاری کرنے والا ادارہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے منگل (30 جنوری) کو 2023 کے لیے گلوبل کرپشن انڈیکس جاری کیا ہے۔ 180 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 8 مقام کی گراوٹ کے ساتھ 93 ویں پائیدان پر پہنچ گیا ہے، یعنی 87 ممالک میں ہندوستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی ہے۔ 130 ممالک کی فہرست میں دو تہائی سے زائد ممالک کا اسکور 50 سے بھی نیچے ہے۔ یعنی دو تہائی سے زیادہ ممالک میں بڑے پیمانے پر بدعن
View more
Wed, 31 Jan 2024 20:57:29
دہلی-این سی آر میں آج شدید سردی کے ساتھ دھند چھائے رہنے کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو گئی اور لوگوں کے لیے کچھ فاصلے تک دیکھنا بھی مشکل ہو گیا۔ خیال رہے کہ ان دنوں دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ آج جنوری کا آخری دن ہے لیکن سردی کی لہر اور دھند سے نجات ملتی نظر نہیں آتی۔
View more
Wed, 31 Jan 2024 20:54:57
مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل ان تمام ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو منسوخ کر دیا جنہیں پارلیمنٹ کے سابقہ اجلاس کے دوران معطل کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے اور اس سے قبل مرکزی حکومت نے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی جس میں مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا تھا کہ اس سیشن سے پہلے تمام معطل ارکان
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy