ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    کسان تحریک: دہلی میں پرامن مظاہرے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

    کسان تحریک: دہلی میں پرامن مظاہرے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

    Tue, 05 Mar 2024 11:37:44 
    سپریم کورٹ نے کسانوں کو دہلی میں پرامن احتجاج کی اجازت دینے کے لئے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے سے متعلق عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ متعلقہ ہائی کورٹ اس معاملے سے واقف ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے درخواست پر غور کرنے سے انکار کے بعد عرضی گزار کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔
    پاکستان میں بارش و برفباری سے تباہی، درجنوں افراد ہلاک

    پاکستان میں بارش و برفباری سے تباہی، درجنوں افراد ہلاک

    Tue, 05 Mar 2024 11:35:08 
    صرف صوبہ خیبر پختونخوا میں ہی بارش سے متعلقہ واقعات میں تقریباً بیس بچوں سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی، پانی کی فراہمی اور مواصلاتی خدمات بھی شدید طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات سے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 35 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ برفباری کے سبب کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقط
    آر ایل ڈی نے لوک سبھا کی باغپت اور بجنور سیٹوں پر کیا امیدواروں کے ناموں کا اعلان

    آر ایل ڈی نے لوک سبھا کی باغپت اور بجنور سیٹوں پر کیا امیدواروں کے ناموں کا اعلان

    Tue, 05 Mar 2024 11:32:59 
      لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کے بعد اب جینت چودھری کی قیادت والی راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) نے بھی اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ آر ایل ڈی نے حال ہی میں باضابطہ طور پر این ڈی اے میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد اس نے اتحاد میں حاصل ہونے والی اپنے حصہ کی دونوں نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ
    ای ڈی نے ٹی ایم سی کی رہنما مہوا موئترا کو فیما کی خلاف ورزی معاملے میں دوبارہ طلب کیا

    ای ڈی نے ٹی ایم سی کی رہنما مہوا موئترا کو فیما کی خلاف ورزی معاملے میں دوبارہ طلب کیا

    Tue, 05 Mar 2024 11:31:12 
      انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے موئترا کو 11 مارچ کو بلایا ہے۔
    الیکٹورل بَونڈکی تفصیل فراہم کرنے کو لے کر ایس بی آئی نے سپریم کورٹ سے  مانگی 30 جون تک  کی مہلت

    الیکٹورل بَونڈکی تفصیل فراہم کرنے کو لے کر ایس بی آئی نے سپریم کورٹ سے مانگی 30 جون تک کی مہلت

    Tue, 05 Mar 2024 11:14:50 
    الیکٹورل بَونڈ کی منسوخی کے ساتھ ہی سپریم کورٹ  نے  ۱۵؍ فروری کے فیصلے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) جو بونڈ جاری کرتی ہے کو ہدایت دی تھی کہ  وہ اب تک جاری ہونے والے بونڈس سے متعلق ساری  تفصیل3 ہفتوں میں (یعنی 6 مارچ تک) الیکشن کمیشن میں جمع کرادے۔ کمیشن کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ بانڈز سے متعلق ایس بی آئی سے موصول ہونے والی تفصیل کو اپنی ویب سائٹ پر ایک ہفتے کے اندر (یعنی 13 مارچ تک) عام ک
    سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے وزیر ادے ندھی اسٹالن کی سرزنش کی

    سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے وزیر ادے ندھی اسٹالن کی سرزنش کی

    Tue, 05 Mar 2024 11:12:52 
    سپریم کورٹ نے پیر(4 مارچ) کو تمل ناڈو کے وزیر ادے ندھی اسٹالن کے مبینہ طور پر سناتن دھرم مخالف بیان کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج مقدمات کو یکجا کرنے کی ہدایت دینے کی ان کی درخواست پر سماعت کے دوران سرزنش کی اورکہا کہ بحیثیت وزیر انہیں اس کے نتائج کا علم ہونا چاہیے تھا۔
    نریندر مودی نے چندے کے دھندے کو چھپانے کے لیے پوری طاقت جھونک دی: راہل گاندھی

    نریندر مودی نے چندے کے دھندے کو چھپانے کے لیے پوری طاقت جھونک دی: راہل گاندھی

    Tue, 05 Mar 2024 11:10:06 
    راہل گاندھی نے الیکٹورل بانڈ کے حوالہ سے وزیراعظم مودی پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 'چندے کے دھندے' کو چھپانے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ الیکٹورل بانڈز سے متعلق تفصیلات کو عام کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے چار مہینے کی مہلت طلب کرنے پر راہل نے کہا کہ انتخابات سے قبل مودی کے 'اصلی چہرے' کو چھپانے کی یہ 'آخری کوشش' ہے۔
    ہلدوانی تشدد معاملے میں پولیس نے مزید 3 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار شدگان کی تعداد 92 ہو گئی

    ہلدوانی تشدد معاملے میں پولیس نے مزید 3 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار شدگان کی تعداد 92 ہو گئی

    Tue, 05 Mar 2024 11:06:42 
    اتراکھنڈ کی ہلدوانی پولیس نے پیر کو بن بھول پورہ فساد معاملے میں مزید 3 ملزمین کو تشدد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے ساتھ ہی کل گرفتار شدگان کی تعداد 92 ہو گئی۔ نینی تال کے ایس ایس پی کے مطابق پولیس پورے واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پتھراؤ، تشدد اور آتش زنی میں ملوث فسادیوں کی شناخت کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
    مودی کی نیت نوجوانوں کو روزگار دینے کی نہیں ہے: راہل گاندھی

    مودی کی نیت نوجوانوں کو روزگار دینے کی نہیں ہے: راہل گاندھی

    Tue, 05 Mar 2024 10:59:11 
    کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں لاکھوں عہدے خالی ہیں لیکن حکومت ان کو بھرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے اور نوجوانوں کو صرف دھوکہ دیا جا رہا ہے۔