Wed, 06 Mar 2024 12:51:39
کرناٹک ہائی کورٹ نے رجسٹرڈ غیر امدادی پرائیویٹ اسکولس مینجمنٹ اسوسی ایشن (RUPSA) کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے دسمبر 2023 میں جاری کردہ ریاستی حکومت کے سرکلر کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سرکلر نے 5ویں، 8ویں، 9ویں اور گیارہویں کلاسوں کے بورڈ امتحانات کو لازمی قرار دیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس روی ہوسمانجا نے سنگل رکنی بنچ کی صدارت کرتے ہوئے مقررہ امتحانات کو مؤثر طریقے س
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:48:09
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نےاعلا ن کیا ہے کہ انتخابات کے دوران طاقت اور دولت کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد لی جائے گی انہوں نے اس کے لئے متعدد مرکزی ایجنسیوں پر مشتمل ایک پورٹل بنانے کا بھی اعلان کیااور کہا کہ تمام مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ایک پورٹل بنایا گیا ہے، جس کا مقصد انتخابات میں مالی بدعنوانی کو روکنا ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:42:38
اتر پردیش کے جونپور کی ایک عدالت نے منگل کو سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ اور ان کے ایک ساتھی کو نمامی گنگے پروجیکٹ کے منیجر کے اغوا کے معاملے میں مجرم قرار دیا۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت بدھ کو ہوگی۔ فی الحال سابق رکن پارلیمنٹ کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:37:45
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے منگل کو سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور وزیر اعلیٰ سدارمیا کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں 25 لاکھ امریکی ڈالر (20.7 کروڑ روپے) ادا نہ کرنے کی صورت میں ریاست میں دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:29:20
مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی یوتھ ونگ نے بے روزگاری کے معاملے پر بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس مقصد کے تحت 6 مارچ کو یشونت راؤ چوہان سینٹرمیں ’یووا مہاراشٹر ابھیمان میلہ‘ کا انعقاد کیا ہے۔ اس پروگرام میں ایم وی اے یوتھ الائنس کے مستقبل کی سمت اور انتخابی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:24:56
دہلی ہائی کورٹ نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے معاملے میں سزائے موت کے مجرم احتشام قطب الدین صدیقی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں اس نے حق اطلاعات کے تحت اس کیس کی تفتیش اور استغاثہ میں شامل آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:20:56
کانگریس کے سابق صدر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں کہا ہے کہ کانگریس کی حکومت آتے ہی کسانوں کو ایم ایس پی کی گارنٹی دی جائے گی۔ وہ یہاں پر ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ان کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری بھی موجود تھے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:17:05
کانگریس نے کہا ہے کہ انتخابی بانڈز کے ذریعے سیاسی پارٹیوں کو ملنے والے عطیات کی سچائی پر پردہ ڈالنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے عطیات کی رقم کی تفصیلات دینے کے لیے وقت مانگا ہے، جو ڈیجیٹل انڈیا کے اس دور میں انتہائی مضحکہ خیز ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ سچ کو چھپانے کی سازش ہو رہی ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 11:12:50
اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کے دوسرے دور میں پہلی بار کابینہ میں توسیع ہوئی ہے۔ تمام وزراء کو راج بھون میں حلف دلایا گیا۔ ان میں سے دو وزیر بی جے پی، ایک سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی اور ایک راشٹریہ لوک دل سے ہیں۔ حلف لینے والے نئے وزراء میں بی جے پی کے دارا سنگھ چوہان اور سنیل شرما شامل ہیں۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راجبھر اور راشٹریہ لوک دل کے انیل
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy