Mon, 04 Mar 2024 11:36:29
بھارتیہ جنتا پارٹی نے نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی بیٹی بانسوری سوراج کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے موجودہ مرکزی وزیر میناکشی لیکھی کا ٹکٹ کاٹ کر بانسوری کو میدان میں اتارا ہے، لیکن عام آدمی پارٹی (عآپ)نے ان کی امیدواری پر سوال اٹھائے ہیں۔ دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے الزام لگایا ہے کہ بانسوری سوراج عدالت میں ملک دشمن لوگوں کا دفاع کرتی ہیں۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 11:32:16
راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بہت زیادہ مغرور ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور ایک نیا آمرانہ رجحان ابھر رہا ہے۔اشوک گہلوت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی باتیں اور ان کی پارٹی کا تکبر، اب حد سے زیادہ ہو گیا ہے اور مودی جس طرح سے پانی کے نیچے اور آسمان وغیرہ کے
View more
Mon, 04 Mar 2024 11:23:22
آر جے ڈی کی ’جَن وشواس مہاریلی‘ میں لاکھوں عوام کی بھیڑ دیکھنے کو ملی جو کانگریس صدر کھڑگے، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو جیسے لیڈران کی تقریر پر خوب تالیاں بجاتے نظر آئے۔ اس درمیان آر جے ڈی چیف لالو پرساد کو بھی خوب تالیاں ملیں جب وہ اپنے پرانے انداز میں پی ایم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کرتے نظر
View more
Mon, 04 Mar 2024 11:19:23
اپوزیشن پارٹیوں کے ’انڈیا‘ اتحاد نے اتوار کے روز بہار کی راجدھانی پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد ’جَن وشواس ریلی‘ کے ذریعہ لوک سبھا انتخاب کا بگُل پھونک دیا۔ ریلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی، آر جے ڈی چیف لالو پرساد اور سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کے علاوہ تیجسوی یادو سمیت کئی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 11:16:56
کسانوں کی ’دہلی چلو تحریک‘ کچھ دنوں کے لیے ملتوی ضروری ہوئی ہے، لیکن اسے جلد ہی ایک بار پھر متحرک کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال اور سرون سنگھ پنڈھیر نے آج ایک بیان میں کہا کہ ’’ہمارا دہلی چلو مارچ ختم نہیں ہوا ہے۔ مطالبات نہیں مانے جانے تک ہمارا احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔‘‘
View more
Mon, 04 Mar 2024 11:14:02
سی بی آئی نے 20 لاکھ روپے کی رشوت خوری معاملے میں این ایچ اے آئی (نیشنل ہائیوے اتھارٹی آف انڈیا) کے دو افسران سمیت 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شدگان میں سے ایک این ایچ اے آئی کے جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر، این ایچ اے آئی، پی آئی یو، ناگپور ہیں اور دوسرے ڈپٹی جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی ہردا (ایم پی) کے ساتھ دو ڈائریکٹر و دو ملازمین ہیں۔ اب تک
View more
Mon, 04 Mar 2024 11:08:02
اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا ویسٹ علاقے میں واقع بلو سفایر مال میں چھت کی گرل ٹوٹ کر گرنے سے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دونوں لوگ گھومنے مال پہنچے تھے اور مال کی چھت کے اوپر کھڑے تھے۔ اسی وقت گرل ٹوٹ گئی اور اس کے ساتھ وہ دونوں اونچائی سے نیچے گرے اور جائے حادثہ پر ہی دونوں کی موت ہو گئی۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 11:03:24
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ’جَن وشواس ریلی‘ کے دوران عوام کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو مختلف ایشوز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں جب بھی تبدیلی آتی ہے تو سب سے پہلے بہا رمیں طوفان شروع ہوتا ہے۔ یہاں سے طوفان باقی ریاستوں میں پہنچتا ہے۔ بہار ملک کے سیاسی اعصاب کا مرکز ہے۔ بدلاؤ کا آغاز یہاں سے
View more
Mon, 04 Mar 2024 10:58:53
پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد میں شامل اہم پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران آج ایک پلیٹ فارم پر دکھائی دیے جہاں سبھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آر جے ڈی کے ذریعہ منعقد ’جَن وشواس مہاریلی‘ میں کانگریس کی طرف سے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے شرکت کی۔ اس موقع پر کم و بیش 10 لاکھ لوگوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے پی ایم مودی پر تل
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy