Mon, 04 Mar 2024 18:31:47
سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے راؤز ایونیو میں پارٹی کے دفتر کو 15 جون تک خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق عام آدمی پارٹی کا دفتر دہلی ہائی کورٹ کو دی گئی زمین پر قبضہ کرتے ہوئے بنا یا گیا ہے، یہ زمین راؤز ایونیو کورٹ کی توسیع کے لیے استعمال ہونی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے پر عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ دفتر کی زمین خالی کرنے کے لیے تیار ہے، مگر سپریم کورٹ اس با
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:29:43
نکی ہیلی نے اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن صدارتی پرائمری جیت کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کی اور یہ انہوں نے اس وقت حاصل کی جب وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف اپنی دوڑ برقرار رکھنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں۔ امریکہ کے دارالحکومت میں ہیلی کی علامتی فتح امریکی نامزدگی کے طویل عمل کے ایک فیصلہ کن دن سے عین قبل سامنے آئی ہے ۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:20:18
29 اکتوبر 2023 کو دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے وزیر ریلوے اشونی وشنو نے کہا کہ ایک ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور اپنے فون پر کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:17:58
ایک اہم پیش رفت میں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کے جنرل مینیجر اروند کالے کو رشوت خوری کے ایک مبینہ معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:01:58
لوک سبھا انتخابات سے پہلے پون سنگھ کے بعد اب اتر پردیش کے بارہ بنکی سے ایم پی اوپیندر سنگھ راوت نے بی جے پی کا ٹکٹ واپس کر دیا ہے۔ مبینہ فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راوت نے اپنا دعویٰ واپس لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی میں نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی اور اوپیندر سنگھ راوت کو بارہ بنکی سے دوبارہ امیدوار بنایا گیا تھا۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:57:59
لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد سے ہی بی جے ایک کے بعد ایک مشکلات میں گھرتی چلی جا رہی ہے۔ اب شمالی یوپی کے بلیا ضلع سے اس کے لیے پریشان کن خبر آئی ہے۔ بلیا ضلع کے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سریندر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اگر موجود ممبر پارلیمٹ وریندر مست کو پارٹی دوبارہ ٹکٹ دیتی ہے تو وہ اس کی مخالفت کریں گے اور اگر ضرروت پڑی تو وہ ان کے خلاف الیکشن بھی لڑیں گے۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:55:25
دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے پیر کے روز بجٹ اجلاس کے دوران خواتین کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ دہلی حکومت کی وزیر آتیشی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کیجریوال حکومت اب 18 سال سے زیادہ عمر کی ہر خاتون کو ہر مہینے ایک ہزار روپے فراہم کرے گی۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:51:39
لوک سبھا کے لیے بی جے پی کے اعلان کردہ امیدوار پہلے دن سے ہی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ کبھی کوئی ٹکٹ ملنے کے بعد الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر رہا ہے تو کبھی کوئی ٹکٹ نہ ملنے پر سیاست سے ہی کنارہ کشی کی بات کر رہا ہے۔ ایسے میں اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بی جے پی کے امیدواروں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سب ہاریں گے۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 17:49:26
راہل گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا فی الحال مدھیہ پردیش میں ہے اور ریاست میں اس یاترا کا آج تیسرا دن ہے۔ یاترا 2 مارچ کو مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی تھی۔ راہل گاندھی نے یاترا کے تیسرے دن کا آغاز شیو پوری سے کیا جہاں انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy