Tue, 05 Mar 2024 17:43:29
کانگریس کے سابق صدر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیپر لیک کو نوجوانوں کے لیے ایک عذاب قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پیپر لیک نہ صرف اتر پردیش بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک عذاب بن گیا ہے۔ صرف 7 سالوں میں 70 سے زائد پیپر لیک نے 2 کروڑ سے زائد طلباء کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔ اس سے نہ صرف طلبہ کے قیمتی سال ضائع ہو رہے ہیں بلکہ ان
View more
Tue, 05 Mar 2024 17:39:57
مغربی بنگال میں، کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے واضح کیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے منگل (5 مارچ 2024) کو ریاستی راجدھانی کولکاتا میں بتایا کہ 7 مارچ 2024 کی دوپہر کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، جس میں وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 17:36:02
کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے سندیش خالی تشدد معاملے میں اہم فیصلہ دیتے ہوئے مغربی بنگال پولیس کی ایس آئی ٹی کو اس پورے تفتیش سے روک دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی عدالت نے سی بی آئی کو اس کی تفتیش کا حکم دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں گرفتار شاہجہاں شیخ کو سی بی آئی کے حوالے کردے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 17:33:34
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف 2018 میں درج منی لانڈرنگ کیس کو منسوخ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس بیلا مادھوریہ ترویدی کی بنچ نے کہا کہ شیو کمار کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت شروع کی گئی کارروائی کو منسوخ کیا جاتا ہے کیونکہ وہ قانون اور قواعد کے مطابق نہیں ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 17:28:48
ملک میں جاری کسانوں کی تحریک کے درمیان مشہور فلم اداکار نانا پاٹیکر بھی اب کھل کر کسانوں کی حمایت میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کسانوں کو اپنا فیصلہ لیتے ہوئے حکومت منتخب کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہا اب یہ وہ وقت ہے کہ کسان حکومت سے کچھ مانگنے کے بجائے یہ طئے کریں کہ ملک کی زمام کار کس کے ہاتھوں میں دینی ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 17:26:00
بمبئی ہائی کورٹ نے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کو بری کر دیا اور ان کی عمر قید کی سزا بھی منسوخ کر دی ہے۔ منگل (5 مارچ) بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے جی این سائی بابا اور 5 دیگر کی غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ایک کیس میں ماؤنواز گروپوں سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے سزا کو کالعدم کر دیا ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 17:21:51
سپریم کورٹ میں الیکٹورل بانڈ کے خریداروں کی فہرست دینے کے لیے ایس بی آئی کے ذریعے مانگی گئی مہلت پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں مودی حکومت کی منشا پر ہی سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کے سب سے بڑے بینک کا استعمال اپنے مشتبہ و مشکوک لین دین کو چھپانے کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 13:38:02
پارلیمانی الیکشن قریب آتے ہی پورے ضلع اتر کنڑا میں رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے فرقہ وارانہ سیاست اور اشتعال انگیزی کی مہم تیز کر دی ہے ۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 12:50:59
مصر کی فوجداری عدالت نے اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی۔عالمی میڈیا کے مطابق ان رہنماؤں میں 8ویں سپریم گائیڈ 80 سالہ محمد بدیع بھی شامل ہیں جو طویل عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔ واضح رہے کہ چند برس قبل محمد بدیع کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم بعد میں ان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy