Wed, 06 Mar 2024 18:29:11
حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں اعظم گڑھ سیٹ جیتنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بی جے پی کے لیے اس بار یہاں سے جیت کو دہرانا آسان نہیں ہوگا۔ اگر ہم موجودہ حالات پر نظر ڈالیں تو ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے مقابلے ایس پی کا پلڑا زیادہ بھاری ہے۔ بھگوا پارٹی نے ایک بار پھر یہاں سے بھوجپوری فنکار دنیش لال نیرہوا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں، 'انڈیا' اتح
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:22:46
مدھیہ پردیش کے رتلام کے بدناور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مودی جھوٹوں کے سردار ہیں۔ وہ بتائیں کہ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں اور 15 لاکھ روپئے کے وعدوں کا کیا ہوا؟ مودی ہمیشہ جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے وہ منتخب حکومتیں گراتے ہیں۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:20:16
اتر پردیش کی جونپور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری دھننجے سنگھ کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے منگل کو انہیں اغوا اور جبری وصولی کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ خیال رہے کہ دھننجے سنگھ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری کر رہے تھے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:17:26
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے گجرات میں داخل ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی اس میں شریک ہوگی۔ اس نے کانگریس کے دعوت نامے کو قبول کرلیا ہے۔ یہ اطلاع عآپ گجرات نے دی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا 7 سے 10 مارچ کے درمیان گجرات سے گزرے گی۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:15:25
'کسان مزدور مورچہ' (کے ایم ایم) اور متحدہ کسان مورچہ (غیر سیاسی) نے آج 'دہلی مارچ' کے لیے ملک بھر کے کسانوں سے اپیل کی ہے۔ دونوں تنظیموں نے 3 مارچ کو اپیل کی تھی کہ کسان بڑی تعداد میں 6 مارچ کو ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے دہلی پہنچیں۔ اس تحریک کے پیش نظر دہلی بارڈر پر ایک بار پھر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسانوں کے اس احتجاج کے پیش نظر کئی علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی توقع ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:12:26
غازی آباد میں نقلی دوائیں بنانے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ہے۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی نقلی ادویات ضبط کی ہیں۔ یہ نقلی ادویات معروف کمپنیوں کے نام پر پیک کر کے فروخت کی جا رہی تھیں۔ یہ کارروائی غازی آباد کے راجندر نگر اور بھوپورہ علاقے میں ہوئی ہے جہاں ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا ہے۔ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:07:35
بہار کے بتیا میں وزیر اعظم مودی کے جلسہ عام سے پہلے کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ سماجی و اقتصادی نقطۂ نظر سے ذات پر مبنی مردم شماری پر ان کا موقف کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ کانگریس ملک گیر سماجی و اقتصادی نقطۂ نظر سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے لیے پابند عہد ہے۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 18:05:16
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کل ہی پیپرلیک کو ’ایک عذاب‘ قرار دیا تھا اور آج ہی اس عذاب کے ذمہ دران کی گرفتاری کی خبر آگئی۔ اتر پردیشن کی ایس ٹی ایف نے اترپردیش پولیس بھرتی امتحان پیپرلیک معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ان ملزمین کے پاس سے سوال اور جواب کے پرچے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ یہ تمام ملزمین میرٹھ کے رہنے والے ہیں۔
View more
Wed, 06 Mar 2024 17:58:02
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک گھر میں سلینڈر کا زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کی زد میں اس گھر کے 9 افراد آگئے ۔ ان تمام کو اسپتال لے جایا گیا جہاں 5 لوگوں کی موت ہو گئی اور چار کی حالت تشویشناک ہے۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy