Mon, 18 Mar 2024 10:55:54
کانگریس نے کہا کہ اس کا منشور جلد ہی سامنے آئے گا لیکن جن پانچ انصاف میں پارٹی نے عوام کو 25 ضمانتیں دینے کا وعدہ کیا ہے وہ سب اس کے انتخابی منشور کا حصہ ہیں۔
View more
Mon, 18 Mar 2024 10:52:25
اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل پردیش اور سکم دونوں ریاستوں کی اسمبلیوں کی میعاد 2 جون 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔
View more
Sun, 17 Mar 2024 13:11:59
الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا، چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ہوں گے، جبکہ پڑوسی اضلاع اُڈپی۔چکمنگلور، دکشن کنڑا، ہاسن، چتردرگہ (ایس سی) ٹمکور، منڈیا، میسور۔کوڈگو، چامراج نگر (ایس سی
View more
Sun, 17 Mar 2024 12:49:42
الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو حلف برداری ہوئی تھی لیکن اس بات الیکشن کے مرحلوں کو تھوڑا طول دیا گیا ہے۔ جہاں تک بات ہے مہاراشٹر کی تو یہاں ۵؍ مرحلو
View more
Sun, 17 Mar 2024 12:35:38
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈ ی) نے ایک بار پھر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سمن بھیجا ہے۔ یہ نویں بار ہے جب مرکزی ایجنسی نے انہیں تفتیش کے لیے بلایا ہے۔ اس سمن میں انہیں 21 مارچ کو ای ڈ ی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ سمن پر حاضر نہ ہونے کے معاملے میں ہفتہ (16مارچ) کو ہی دہلی کی ایک عدالت سے ضمانت ملی تھی۔
View more
Sun, 17 Mar 2024 12:33:14
کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ آج مہاراشٹر میں ختم ہو گئی، حالانکہ اس کا باضابطہ اختتام 16 مارچ کو ایک ریلی کے ساتھ ہوگا جس میں انڈیا اتحاد میں شامل پارٹیوں کے کئی سرکردہ لیڈران کی شرکت ہوگی۔ آج بھارت جوڑو نیائے یاترا ممبئی میں ہوئی جہاں راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی نظر آئیں۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی نے آج ممبئی کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے بات چیت کی اور مجمع سے خطاب بھی کی
View more
Sun, 17 Mar 2024 12:27:54
دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) کے خلاف مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی گھپلہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں درج مقدمے کے سلسلے میں کویتا کو 23 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
View more
Sun, 17 Mar 2024 12:25:51
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز پارٹی کارکنان کو لوک سبھا انتخاب میں پوری تیاری سے جٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس انتخاب سے ہندوستان کا مستقبل طے ہوگا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمیں پسماندوں، دلتوں اور اقلیتوں (پی ڈی اے) کے ذریعہ بی جے پی کو شکست دینا ہے۔
View more
Sun, 17 Mar 2024 12:20:53
الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع ضلع کی ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر گنگوبائی مانکر نے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy