Sat, 16 Mar 2024 11:40:58
دہلی کی ایک عدالت نے 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران آتش زنی کے ملزمان کو راحت دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف ضروری ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ اس لیے ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا جاتا ہے۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:38:12
الیکٹورل بانڈ معاملے میں مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی لگاتار اپوزیشن کے نشانے پر ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے یہ الزام تک لگا دیا کہ وہ الیکٹورل بانڈ کے نام پر دنیا کا سب سے بڑا وصولی ریکٹ چلا رہے تھے۔ ساتھ ہی انھوں نے الیکٹورل بانڈ منصوبہ کو دنیا میں بدعنوانی کی سب سے بڑی مثال بھی قرار دیا۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:36:05
الیکٹورل بانڈس کے ذریعے چندہ لینے کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ ایک جانب جہاں سپریم کورٹ اپنے فیصلوں سے اس پیچھے موجود ناموں کو ظاہر کرنا چاہتا ہے تو وہیں کانگریس نے اس کی ایس آئی ٹی کے ذریعے جانچ کی مانگ کی ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ اس معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ ہونی چاہئے اور جب تک یہ جانچ جاری رہے اس وقت تک بی جے پی کے اکاؤنٹ فریز یعنی منجمد کیے جانے چاہئیں۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:30:34
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران لگاتار مرکز کی مودی حکومت اور ان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج ایک بار پھر انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی 88 فیصد آبادی یعنی دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی)، دلت، قبائلی و پسماندہ طبقات سے ہے لیکن ایڈمنسٹریشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں ان کی شراکت داری بہت کم ہے۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:28:25
خود کو ملک کی سب سے ’سنسکاری‘ پارٹی کہنے والی بی جے پی کے لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک 17 سالہ بچی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر درج ہوا ہے۔ متاثرہ کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رواں سال 2 فروری کو یدی یورپا نے ایک میٹنگ کے دوران اس کی بیٹی کا جنسی استحصال کیا تھا۔ یہ اطلاع پولیس نے دی ہے۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:26:50
لوک سبھا انتخاب کے شیڈول کا اعلان ہونے سے ٹھیک ایک دن پہلے نتیش کمار کی قیادت والی بہار کی این ڈی اے حکومت نے کابینہ توسیع کرتے ہوئے اپنے وزراء کی تعداد 30 کر لی۔ جمعہ کے روز بی جے پی کی طرف سے 12 اور جنتا دل یو کی طرف سے 9 لیڈروں نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت 9 لوگوں نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا تھا۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:23:42
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر الیکٹورل بانڈ سے متعلق تفصیل اَپلوڈ ہونے کے بعد سے ہی اپوزیشن پارٹیاں مرکز کی مودی حکومت پر حملہ آور نظر آ رہی ہیں۔ ایک طرف راجیہ سبھا رکن کپل سبل نے اس معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تو دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے الیکٹورل بانڈ کو آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دے دیا ہے۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:21:06
سماجوادی پارٹی نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ جمعہ کے روز سماجوادی پارٹی نے جاری کی گئی تازہ فہرست میں 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی بھدوہی سیٹ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شامل پارٹی ترنمول کانگریس کے لیے چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 16 Mar 2024 11:15:32
طلبا کے لیے امتحان سے قبل پیپر لیک ہونا ایک خوفناک خواب بنتا جا رہا ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب اتر پردیش میں پیپر لیک کا معاملہ سامنے آیا تھا اور طلبا نے سڑکوں پر اتر کر اس کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا تھا، اور اب بہار میں کچھ ایسی ہی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy