Thu, 14 Mar 2024 16:55:29
ایک طرف لوک سبھا انتخاب کا نوٹیفکیشن چند دنوں میں ہی جاری ہونے والا ہے، اور دوسری طرف کووند کمیٹی نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق اپنی رپورٹ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے حوالے کر دی ہے۔ سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی صدارت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ کرانے کا راستہ ہموار کرنے سے متعلق کئی اہم مشورے اپنی رپورٹ میں پیش کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے
View more
Thu, 14 Mar 2024 16:52:36
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مبینہ آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے درج کرائی گئی شکایات پر نچلی عدالت کے ذریعے انہیں جاری کیے گئے سمن کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ کیجریوال کی عرضداشت پر ایڈیشنل سیشن جج راکیش سیال آج سماعت کر سکتے ہیں۔
View more
Thu, 14 Mar 2024 16:50:27
قومی راجدھانی دہلی کے رام لیلا میدان میں آج کسانوں کی مہاپنچایت ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق رام لیلا میدان میں کسانوں کے جمع ہونے کی وجہ سے دہلی کے مختلف حصوں میں ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔ پولیس نے مسافروں کو وسطی دہلی کی طرف جانے والی سڑکوں سے بچنے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
View more
Thu, 14 Mar 2024 16:47:43
تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کی ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے خلاف محاذ آرائی جاری ہے۔ گورنر نے کے پونموڈی کو حلف دلانے سے انکار کر دیا ہے، جو وزیر اعلیٰ کی درخواست پر ریاستی کابینہ میں وزیر کے طور پر واپس آنے والے ہیں۔ غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں دسمبر 2023 میں مدراس ہائی کورٹ کی طرف سے مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد، سابق اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے پونموڈی کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔
View more
Thu, 14 Mar 2024 16:45:48
راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے‘ مہاراشٹر میں داخل ہو چکی ہے اور اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔ راہل نے آج ناسک میں زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی میں کسانوں کے جلسہ میں شرکت کی۔ اس میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار، شیو سینا (ادھو دھڑے) کے لیڈر سنجے راؤت بھی موجود تھے۔
View more
Thu, 14 Mar 2024 16:43:14
امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
View more
Thu, 14 Mar 2024 16:40:48
وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں آج منعقدہ اہم میٹنگ میں الیکشن کمیشن کے کمشنروں کے دو خالی عہدوں کے لیے دو ناموں پر اتفاق قائم ہو گیا اور جلد ہی ان کی تقرری کے باضابطہ احکامات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
View more
Thu, 14 Mar 2024 15:23:51
تلنگانہ میں پولیس نے عقابوں کے اسکواڈس کو تربیت دی ہے تاکہ غیر قانونی طورپر اڑائے جانے والے ڈرونس کو ان عقابوں کے ذریعہ پکڑاجاسکے۔اس کو ایگل اسکواڈ کا نام دیاگیا ہے۔ تربیت کے بعد ان عقابوں کی جانب سے ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیاگیاجس کی ویڈیو جاری کی گئی۔
View more
Thu, 14 Mar 2024 15:20:25
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے رُدرور علاقہ میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹرکو نقصان پہنچاتے ہوئے 25لاکھ روپئے کی چوری کرلی گئی۔کل شب بولیروگاڑی پر چار افراد پہنچے جنہوں نے اپنے چہروں پر ماسک لگایا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy