Sat, 30 Mar 2024 11:01:25
ترنمول کانگریس لیڈران نے برسراقتدار بی جے پی پر سنٹرل ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مداخلت کی گزارش کی ہے۔ ترنمول لیڈران نے اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز سے ملاقات کریں گے۔
View more
Sat, 30 Mar 2024 10:52:43
کانگریس نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی نویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں 5 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سے 2 راجستھان کی لوک سبھا سیٹوں کے لیے اور 3 کرناٹک کی لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابی میدان میں اتارے گئے ہیں۔ کانگریس اب تک 200 سے زائد امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے، لیکن اتر پردیش اور بہار سمیت کچھ دیگر ریاستوں کی اہم لوک سبھا سیٹوں پر اب تک کسی امیدوار کا اعلان نہیں
View more
Sat, 30 Mar 2024 10:49:05
محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کیے جانے کے معاملے پر کانگریس نے بالواسطہ بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت تبدیل ہوگی تو جمہوریت کو پامال کرنے والوں پر کارروائی ضرور ہوگی اور ایسی کارروائی ہوگی کہ دوبارہ کسی کی ہمت نہیں ہوگی یہ سب کرنے کی، یہ میری گارنٹی ہے۔
View more
Sat, 30 Mar 2024 10:38:37
محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے انڈین نیشنل کانگریس کو ٹیکس میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالہ سے ۱۸۰۰؍کروڑ روپے کا نیا نوٹس موصول ہوا ہے۔ مالی سال ۲۰۱۸۔۲۰۱۷ءکے لئے بھیجے گئے اس نوٹس پر کانگریس نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اوراس کے خلاف پارٹی نے سنیچر (۳۰؍ مارچ) کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے مودی حکومت پر اپوزیشن کے خلاف ’’ٹیکس ٹیررزم‘‘ کا الزام عائد کیا۔ ملک گیر احتجاج کے اعلان سے قبل
View more
Sat, 30 Mar 2024 10:35:48
باندہ جیل میں قید رہے مختارانصاری کی موت کے معاملہ میں جوڈیشیل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (ایم پی ایم ایل اے کورٹ ) باندہ کو جانچ سونپی گئی ہے اور ایک ماہ میں رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی ایم باندہ نے بھی اے ڈی ایم سے جانچ کرانے کا حکم جاری کیاہے۔
View more
Sat, 30 Mar 2024 01:10:52
تیزرفتار کاربھٹکل نیشنل ہائی وے پر زیر تعمیر ڈیوائیڈرسے ٹکرانے کے نتیجے میں کار پر سوار چار لوگ بال بال بچ گئے، البتہ کار کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ۔ کار کنداپور سے بھٹکل کے گُلمی ہوتے ہوئے مرڈیشور جارہی تھی۔ حادثہ بھٹکل جے ایم سی کورٹ کے سامنے جمعہ کی شب قریب گیارہ بجے پیش آیا۔
View more
Fri, 29 Mar 2024 20:48:33
کمٹہ تعلقہ میں تقریباً 18 کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہا ہیگڈ ے - مرجان پُل کا سلیب گرنے کے بعد مقامی افراد کمپنی کے خلاف کڑی اور شفاف جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
View more
Fri, 29 Mar 2024 20:39:49
پارلیمانی انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔
View more