Wed, 27 Mar 2024 11:55:23
دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور 5 بسوں کے ذریعے مختلف تھانوں میں لے جایا گیا۔ حراست میں لیے گئے عآپ لیڈران میں پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجو
View more
Wed, 27 Mar 2024 11:50:38
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ای ڈی کی حراست میں ہیں اور وہیں سے وہ حکومت چلا رہے ہیں۔ کچھ ہدایات انھوں نے حراست میں رہتے ہوئے جاری کی ہیں جس پر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ اس درمیان دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی داخل کی گئی ہے جس میں کیجریوال کو ای ڈی کی حراست میں رہنے کے دوران کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روکنے کی گزارش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی مفاد عامہ عرضی میں ٹائپسٹ، کمپیوٹر، پرنٹر جیسی تمام
View more
Wed, 27 Mar 2024 11:47:28
آزادیٔ اظہار انسان کے بنیادی حقوق میں سے ہے لیکن یہ حق ہمیشہ کسی نہ کسی طور پر سبوتاژ ہوتا رہا ہے۔ پھر چاہے آزادیٔ اظہار کا یہ معاملہ شخصی آزادی کا ہو یا پھر میڈیا کے ذریعے خبروں کی اشاعت کا۔ آزادیٔ اظہار کے حقوق کے ایسے ہی ایک معاملے میں سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خبروں کی اشاعت کے خلاف حکم امتناعی لگانے سے آزادیٔ اظہار پر شدید اثر پڑتا ہے۔
View more
Wed, 27 Mar 2024 11:44:13
لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں مجموعی طور پر 5 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
View more
Wed, 27 Mar 2024 11:41:11
یوٹیوب نے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنس کی خلاف ورزی معاملہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے درمیان ہندوستان میں 22.5 لاکھ سے زیادہ ویڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔ یوٹیوب نے جن ممالک کی ویڈیو ڈیلیٹ کی ہے، اس میں امریکہ اور روس جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان سرفہرست رہا۔
View more
Wed, 27 Mar 2024 11:36:28
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بی جے پی حکمراں مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ ملک میں ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ سے حکومت ہو رہی ہے۔
View more
Wed, 27 Mar 2024 11:31:33
اروناچل پردیش پر چین کے دعوے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور مرکزی حکومت کو چین کے دعوے کی سختی سے تردید کرنی چاہئے۔ دراصل چین نے پیر (25 مارچ) کو ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ اروناچل پردیش ’ہمیشہ‘ اس کا علاقہ رہا ہے۔ حالانکہ چین کے اس دعوے کو ’بے تکا‘ اور ’مضحکہ خیز‘ بتاتے ہوئے خارج کر دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 27 Mar 2024 11:27:26
ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف انتہائی خاموشی کے ساتھ مرکزی حکومت نے تینوں افواج کے افسران کی ایک خاص سہولت پر قینچی چلا دی ہے۔ ’پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفنس اکاؤنٹ‘ (افسر) کے ذریعہ جاری خط میں کہا گیا ہے کہ اب ڈیفنس شعبہ کے سبھی افسر اپنے ’جنرل پروویڈنٹ فنڈ‘ (جی پی ایف) اکاؤنٹ میں ایک سال کے دوران صرف 5 پانچ لاکھ روپے ہی جمع کر سکیں گے۔ یعنی حکومت نے جی پی ایف میں پیسہ
View more
Wed, 27 Mar 2024 11:24:46
لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کئی ریاستوں کے بی جے پی لیڈران نے بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کچھ ریاستوں میں بی جے پی لیڈران نے اپنی ہی پارٹی کے ذریعہ اتارے گئے امیدواروں کے خلاف انتخابی میدان میں کھڑا ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس درمیان ہماچل پردیش سے بھی بی جے پی کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ہماچل میں جئے رام حکومت میں کابینہ وزیر رہے رام لال مارکنڈا نے بی ج
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy