ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

    اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

    Thu, 28 Mar 2024 11:36:46 
    ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ہیں، اسی درمیان کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
    لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

    لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

    Thu, 28 Mar 2024 11:31:55 
    کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
    پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

    پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

    Thu, 28 Mar 2024 11:27:55 
    نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی بات فون پر کہی گئی۔
    لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

    لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

    Thu, 28 Mar 2024 11:23:47 
    لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ہیں۔ انھیں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے الیکٹورل افسران کی ٹیم یہاں پہنچنے کے لیے 39 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی۔
    عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

    عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

    Thu, 28 Mar 2024 11:16:51 
    قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے درخواست دی تھی اور اسے قبول کرلیا گیا تھا لیکن پاسپورٹ نہ ہونے سے ایسی خواتین درخواست نہیں دے سکی تھیں، ان کیلئے ملکی سطح
    جموں کشمیر سے فوج ہٹانے کا اشارہ، وادی میں خیر مقدم، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ حکومت جموں کشمیر سے افسپا ختم کرنے پر غور کررہی ہے

    جموں کشمیر سے فوج ہٹانے کا اشارہ، وادی میں خیر مقدم، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ حکومت جموں کشمیر سے افسپا ختم کرنے پر غور کررہی ہے

    Thu, 28 Mar 2024 11:13:22 
    وہ حکومت جس نے جموں کشمیرکو خصوصی اختیارات فراہم کرنے والی دفعہ ۳۷۰؍ کو ختم کیاوہی حکومت اب وہاںمسلح افواج کے خصوصی اختیارات کے قانون کو ختم کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں آرمڈ فورسیز اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس پی اے یا افسپا)کو ختم کرنے پر غور کرے گی۔
    سیٹوں پر گفتگو کے درمیان شیو سینا نے17 امیدواروں کی فہرست جاری کردی

    سیٹوں پر گفتگو کے درمیان شیو سینا نے17 امیدواروں کی فہرست جاری کردی

    Thu, 28 Mar 2024 11:08:56 
    بی جے پی کو اقتدار سے دورکرنے کیلئے مہاراشٹر میں متحد ہو کر لوک سبھا انتخابات لڑنے کا اعلان کرنے والی مہا وکاس اگھاڑی(ایم وی اے)کی جانب سے سیٹوں کی تقسیم کیلئے میٹنگوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے لیکن اسی دوران اگھاڑی کی اہم اتحادی شیو سینا (ادھو ) نے بدھ کی صبح ۱۷؍ امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں ممبئی کی ۳؍ سیٹوں پر بھی اس نے  امیدواروں کا اعلان کیا ہے لیکن شیو سینا کی اس فہرست س
    دہلی ہائی کورٹ سے کیجریوال کو راحت نہیں ملی، عدالت کا دخل دینے سے انکار

    دہلی ہائی کورٹ سے کیجریوال کو راحت نہیں ملی، عدالت کا دخل دینے سے انکار

    Thu, 28 Mar 2024 11:05:10 
    دہلی شراب پالیسی  گھوٹالے کے معاملے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے فوری راحت نہیں مل سکی  ہے۔ عدالت نے کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ای ڈی کو جواب داخل کرنے کے  لئے 2 اپریل تک کا وقت دے دیتے ہوئے اس معاملے میں دخل دینے سے انکار کردیا اور آئندہ سماعت کے  لئے 3اپریل کی تاریخ مقرر کردی ۔
    بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

    بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

    Wed, 27 Mar 2024 16:22:17 
      قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ابن محمد رفیق  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔