Thu, 28 Mar 2024 16:00:16
مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں نوجوانوں، کسانوں، قبائلیوں اور خواتین مخالف ہیں۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 15:55:32
عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی فیصلوں پر اثر انداز اور بے بنیاد الزامات اور سیاسی ایجنڈوں کے ذریعے عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 15:52:13
ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے ضروری فنڈ نہیں ہے!
View more
Thu, 28 Mar 2024 15:49:38
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 12:32:27
انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ہے کہ خانہ پور بلاک کہاں پر ہے ، کیونکہ وہاں وہ لوگ کم ہی آتے ہیں ۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 12:25:16
پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، بھکتی ایک ہی ہے ۔ دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ کچھ لوگ دھرم اور بھگوان کو سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں ، جو کہ ناقابل معا
View more
Thu, 28 Mar 2024 12:14:36
اتر کنڑا کے کمٹہ تعلقہ کے مرجان تاریباگل میں ایک زیر تعمیر پُل کا ایک سلیب بیٹھ گیا جس کی وجہ سے وہاں موجود کرین اور موٹر بائک ملبے کے نیچے دب کر رہ گئے ۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 11:48:44
دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو اوسط درجہ حرارت سے 4 ڈگری زیادہ ہے۔
View more
Thu, 28 Mar 2024 11:46:09
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے بدھ کو کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا لوگوں کے درمیان اختلافات کو بڑھاتا ہے لیکن وکلاء اور جج انصاف کے حصول میں اختلافات سے بالاتر ہوتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy