Sat, 22 Oct 2016 05:04:55
ریاست میں نظم وضبط کا نظام درہم برہم ہوجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے آج بی جے پی نے گورنر واجو بھائی والا سے مداخلت کی گذارش کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ایک شکایت پیش کی۔ ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی قیادت میں آج راج بھون پہنچ کر گورنر کو بتایاگیا کہ ریاست میں نظم وضبط ٹوٹ چکا ہے۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 04:58:58
آئے دن پولیس افسران اور جوانوں کی طرف سے کام کے دباؤ یا دیگر وجوہات کے سبب خود کشی کے واقعات پرآج ایک بار پھر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ان تمام پولیس جوانوں اور افسران کی کونسلنگ کیلئے ضلعی سطح پر انتظامات کئے جائیں گے۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 04:55:23
شہر کی پولیس نے شیواجی نگر علاقہ کے کامراج روڈ پر قتل ہوئے آر ایس ایس لیڈر ردریش کے قتل کے سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور بتایا ہے کہ ردریش کا قتل سودی کاروبار کے سلسلے میں کیا گیا۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 04:41:45
ریاست میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کی طرف سے رائج اسکیموں کے نفاذ کو موثر بنانے اور ان اسکیموں کو مناسب فنڈز کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا پر زور دینے کیلئے کل مسلم لیجسلیٹرس فورم نے اتفاق کیا۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 04:33:16
ملک کے بینکاری نظام کی سائبر سیکورٹی کی خلاف ورزی ہونے کے بعد ہندوستان کے سب سے بڑے بینک بھارتیہ اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی)نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بینک کے اے ٹی ایم کا ہی استعمال کریں
View more
Sat, 22 Oct 2016 03:36:05
سپریم کورٹ نے دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف تشدد اور ظلم میں مبینہ طور پر ملوث نام نہاد گؤرکشکوں کے خلاف مرکز اور کچھ ریاستوں کو کارروائی کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ والی درخواست پر غور کرنے پر آج اتفاق کیا۔جسٹس دیپک مشرااورجسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے مرکز اور چھ ریاستوں گجرات، مہاراشٹر، اتر پردیش، کرناٹک، راجستھان اور جھارکھنڈسے درخواست پرجواب داخل کرنے کو کہا
View more
Sat, 22 Oct 2016 03:29:00
کاروار میں 12اور13اکتوبر کو منعقد ہونے والے ادیوگ میلہ کی تیاریاں زورو شور سے کی جارہی ہیں۔اس ضمن میں ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ایک جائزاتی میٹنگ کی۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 03:25:23
حقوق انسانی کمیشن کی چیر پرسن میرا سکسینہ نے کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی خواتین اور بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو، تو اس کی شکایت حقوق انسانی کمیشن سے کی جانی چاہیے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات عوام سے سننے کے بعدانہوں نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی
View more
Sat, 22 Oct 2016 02:40:54
ایک لاپتہ طالب علم کو لے کر گزشتہ چھ دن سے مظاہرہ کررہے جے این یو کے طلباء نے آج وزارت داخلہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے اسے تلاش کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ اس کے بعد ان میں سے تقریباََ سو کو حراست میں لیاگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy