ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    لوک سبھا: اویسی نے حلف برداری کے بعد ’جئے بھیم، جئے میم، جئے فلسطین‘ کا لگایا نعرہ، بی جے پی اراکین پارلیمنٹ ناراض

    لوک سبھا: اویسی نے حلف برداری کے بعد ’جئے بھیم، جئے میم، جئے فلسطین‘ کا لگایا نعرہ، بی جے پی اراکین پارلیمنٹ ناراض

    Wed, 26 Jun 2024 11:36:05 
    اٹھارہویں لوک سبھا کا اجلاس جاری ہے اور اس کے کئی اراکین نے ایوان میں حلف برداری کی۔ ان میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) چیف اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے اپنی حلف برداری جن الفاظ کے ساتھ ختم کی، اس  پر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
    پونے پورش کار حادثہ پر بامبے ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، نابالغ ملزم کو دی ضمانت

    پونے پورش کار حادثہ پر بامبے ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، نابالغ ملزم کو دی ضمانت

    Wed, 26 Jun 2024 11:32:56 
    پونے پورش کار حادثہ معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے نابالغ ملزم کو چلڈرن آبزرویشن ہوم (نابالغ اصلاحی مرکز) سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے نابالغ ملزم کو ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں ملزم کے ساتھ اسی طرح پیش آنا ہوگا جس طرح قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی دوسرے بچے کے ساتھ پیش آتے ہیں، پھر چاہے جرم کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو۔
    ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار، کہا-پہلے ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں

    ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار، کہا-پہلے ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں

    Wed, 26 Jun 2024 11:24:29 
    منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کی درخواست  پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اپنی درخواست میں ستیندر جین نے  دہلی ہائی کورٹ کے ذریعے اپنی ڈیفالٹ ضمانت سے متعلق درخواست کو جولائی تک ملتوی کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس منوج مشرا اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ نے ستیندر جین کی ڈیفالٹ ضمانت سے متعلق درخواست  پر فیصلہ کرنا  دہلی ہائی کورٹ پر چھوڑ دیا ہے اور
    پرجول ریونا پر اب عریاں تصویریں کھینچنے کے الزام میں ایف آئی آر درج، بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کا بھی آیا نام

    پرجول ریونا پر اب عریاں تصویریں کھینچنے کے الزام میں ایف آئی آر درج، بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کا بھی آیا نام

    Wed, 26 Jun 2024 11:21:09 
    ینکڑوں خواتین کے جنسی استحصال کے الزام میں قید جے ڈی ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ اس ایف آئی آر میں ایک متاثرہ خاتون نے پرجول ریونا اور بی جے پی کے ایک سابق رکن اسمبلی پریتم گوڑا کو نامزد کیا ہے۔ متاثرہ کے مطابق جنسی زیادتی کے دوران پرجول ریونانے اس کی عریاں تصویریں کھینچیں اور پریتم گوڑا نے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پرجول ریوناکے خلاف تین ای
    کرناٹک میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

    کرناٹک میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

    Tue, 25 Jun 2024 20:01:20 
     کرناٹکا ملک فیڈریشن ( کے ایم ایف) کے نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 26 جون سے نئی قیمتیں جاری ہوں گی ۔ نندنی کے تمام دودھ کی اقسام پر فی لیٹر دودھ پر 10.2 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
    میڈیکل کالجوں میں داخلے کے موجودہ نظام کو منسوخ کریں:ممتا بنرجی

    میڈیکل کالجوں میں داخلے کے موجودہ نظام کو منسوخ کریں:ممتا بنرجی

    Tue, 25 Jun 2024 19:38:43 
      ملک بھر میں گریجویٹ سطح پر میڈیکل انٹرنس امتحان نیٹ میں بے ضابطگیوں اور بدعنوکی شکایات پر ہنگامہ جاری ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے موجودہ انتظامات کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے ۔
    اقراحسن آئین ہند کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچیں اور حلف لیا

    اقراحسن آئین ہند کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچیں اور حلف لیا

    Tue, 25 Jun 2024 19:32:36 
      منگل کو 18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کا دوسرا دن تھا۔ آج بھی اراکین کی حلف برداری ہو تی رہی۔ اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ سے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے بھی آج رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لیا۔ وہ آئین ہند کی کاپی کے ساتھ پارلیمنٹ میں نظر آئیں۔
    ٹی 20 ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ اور انگلینڈکی ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

    ٹی 20 ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ اور انگلینڈکی ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

    Tue, 25 Jun 2024 19:08:05 
    تبریز شمسی (۳؍ وکٹ) اور دیگر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی اور اس کے بعد ٹرسٹن اسٹبس (۲۹؍رن) اور ہینرک کلاسن (۲۲؍رن) کی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ دو کے بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ 
    راجیہ سبھا میں جے پی نڈا حکمراں جماعت کے قائد منتخب

    راجیہ سبھا میں جے پی نڈا حکمراں جماعت کے قائد منتخب

    Tue, 25 Jun 2024 18:58:09 
      بی جے پی نے ملک کے ایوان راجیہ سبھا میں لیڈر کے نام کی وضاحت کردی ہے۔ بی جے پی نے جے پی نڈا کو راجیہ سبھا میں لیڈر بنایا ہے۔ جے پی نڈا بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بھی ہیں۔اس بار نئی حکومت کے قیام کے بعد انہیں وزارت صحت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی نریندر مودی حکومت کی پہلی میعاد (2014-2019) میں جے پی نڈا کے پاس صرف وزارت صحت کی ذمہ داری تھی۔