Thu, 13 Jun 2024 18:43:43
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 جون کو حلف اٹھانے والی نئی یونین کونسل کے ستر ارکان کروڑ پتی ہیں۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 18:36:12
کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف POCSO کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ یدی یورپا کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم ایکٹ (POCSO) کیس کی جانچ کر رہے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے پہلے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم انہوں نے سی آئی ڈی کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے وقت مانگا تھا۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 18:17:11
راجستھان کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر سابقہ کانگریس حکومت کے ذریعہ کھولے گئے کالجوں کو بند کرنے کا الزام لگایا ہے۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 17:51:14
کھانوں کے اندر سے چھپکلی، کاکروچ اور کیڑے مکوڑوں کے ملنے کی خبریں تو وقتاً فوقتاً آتی رہتی ہیں مگر اب انسانی اعضا کے ملنے کی بھی خبر آگئی ہے۔ یہ خبر ممبئی سے ہے جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ آئس کریم کے اندر سے کٹی ہوئی انسانی انگلی نکلی ہے۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے آن لائن آئس کریم آرڈر کیا تھا۔ خاتون نے اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 17:48:38
اروناچل بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے ایک روز بعد جمعرات کو پیما کھانڈو نے مسلسل تیسری بار اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) کے ٹی پرنائک نے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو، نائب وزیر اعلیٰ چونا مین اور دیگر 10 کابینی وزراء کو ایٹا نگر کے دورجی کھانڈو کنونشن سینٹر میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 17:30:33
قومی راجدھانی دہلی میں پانی کی قلت کو لے کر جاری سیاسی جنگ کے درمیان کیجریوال حکومت نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا۔ اپنے حلف نامے میں اس نے بتایا، ’’ہم مجبور ہیں۔ ہم ٹینکر مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتے! وجہ یہ ہے کہ ٹینکر مافیا دہلی سے نہیں بلکہ ہریانہ سے چلتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔‘‘
View more
Thu, 13 Jun 2024 17:15:27
شمالی سکم میں ایک بار پھر سیلاب نے تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بھی حالات بدتر ہو گئے ہیں۔ بدھ کی صبح سے جاری بارش کے سبب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تشویشناک حالات پیدا ہو گئے۔ سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے کئی سیاح پھنس گئے اور تیستا ندی میں آبی سطح بڑھنے سے اس کے قریب موجود گھر تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہو گئے۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 16:55:33
نیٹ 2024 کے نتائج میں دھاندلی کے بارے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے اور جو بھی قصوروار پایا جائے گا اسے سخت سزا دی جائے گی۔ اب ان کے بیان پر کانگریس نے جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے ایک پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے اس معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jun 2024 16:50:33
نیٹ یوجی 2024 کے امتحان اور اس کے نتائج کے تعلق سے جاری تنازعے پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ طلبہ کو ڈرنے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ کونسلنگ ہوتی رہے گی اور ہم اس پر روک نہیں لگا رہے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ امتحان کو پوری طرح سے رد کر دینا مناسب نہیں ہے۔ جبکہ حکومت نے عدالت سے کہا ہے کہ 1563 طلبہ کو گریس مارک دینے کے این ٹی اے کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy