Sun, 23 Jun 2024 12:59:01
افغانستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔اس نے 7 بار کی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دے دی ہے۔ سپر 8 میچ میں افغانستان نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 12:56:28
حکومت نے نیٹ امتحان میں دھاندلی سے متعلق معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے۔ مرکزی حکومت نے نیٹ یو جی امتحان میں دھاندلی کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی ہے۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 12:50:12
گزشتہ ماہ 25 مئی کو گجرات کے راجکوٹ ٹی آر پی گیم زون میں زبردست آگ لگنے سے 27 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ اس حادثے کے قریب ایک ماہ بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز زوم کال کے ذریعہ متاثرہ کنبوں سے بات چیت کی۔ اس زوم میٹنگ کی ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔ اس بات چیت میں راہل گاندھی نے متاثرین سے کہا کہ کانگریس پارٹی ہر قدم پر ان کے ساتھ
View more
Sun, 23 Jun 2024 12:47:36
این ای ای ٹی یو جی کے تنازعہ کے درمیان، ایم بی بی ایس کورسز میں داخلے کے لیے کوالیفائنگ امتحان، مرکزی وزارت صحت نے NEET-PG 2024 کو ہفتہ یعنی22 جون کی رات دیر گئے ملتوی کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے این ٹی اے کے ڈی جی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سبودھ سنگھ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیاہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اس معاملے پر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 12:29:56
کانگریس نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ اپوزیشن کے اراکین کی پارلیمنٹ سے بڑے پیمانے پر معطلی کے درمیان مناسب بحث ومباحثہ کے بغیرمنظور کرائے گئے تین نئےفوجداری قوانین ’بھارتیہ نیائے سنہتا،بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا اورشاکسیہ ‘ایکٹ ۲۰۲۳ءکے نفاذ کو ملتوی کیا جائے۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 12:22:52
ہفتہ (22 جون) کے روز مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے 53ویں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ کے بعد انھوں نے بتایا کہ انڈین ریلوے کی کئی سروسز کو جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر کر دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 12:07:55
کرناٹک ہائی کورٹ نے مسلم مخالف مہم کے ویڈیو کے سلسلے میں بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا اور آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کو جاری کیے گئے سمن پر روک لگا دی ہے۔ تاہم، عدالت نے کرناٹک ریاست کی پولیس کو دونوں رہنماؤں کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دی۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 12:01:49
مرکز نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے اسرو کے سابق سربراہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) کے ذریعہ نیٹ اور دیگر امتحانات کے آسان اور منصفانہ انعقاد کیلئے ضروری سفارشات کرے گی۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 11:58:19
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کو کہا کہ نقل مخالف قانون کو نوٹیفائیڈ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی میڈیکل کے داخلہ امتحان نیٹ میں دھاندلی میں لیپا پوتی کی کوشش ہے لیکن اسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کسی بھی سطح پر اس معاملے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy