Sat, 22 Jun 2024 17:31:02
ایک سال کے اندر ملک میں پیاز اور آلو سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافہ ہونے پر کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ مہنگائی پر ایک اخبار کی سرخی لگا کر اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’باقی جو بچا وہ مہنگائی مار گئی۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، سبزیاں، دال ہر گھر کی رسوئی کی ضرورت ہیں، جن میں مہنگائی لگاتار نئے ریکارڈ بنا رہے ہے۔ لیکن ایک تہائی وز
View more
Sat, 22 Jun 2024 17:28:05
اتر پردیش حکومت نے 16 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی لکھنؤ اور الہ آباد (پریاگ راج) کے پولیس کمشنروں کی بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ حکومت نے افسران کے تبادلوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 17:24:19
نیٹ یو جی کا پرچہ لیک ہونے اور پھر یو جی سی نیٹ امتحان کی منسوخی کو لے کر پورے ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پیپر لیک کو روکنے کے لیے سخت قانون نافذ کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے 'عوامی امتحان (نامناسب طریقوں کی روک تھام) قانون، 2024' کو مطلع کیا ہے، جس کا کا مقصد مسابقتی امتحانات میں پیپر لیک اور نقل پر لگام لگانا ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 13:09:52
آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین رہی، تاہم متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی آئی ہے۔ یہ اطلاع جمعہ کو ایک سرکاری بلیٹن میں دی گئی۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اودل گری ضلع کے کھیراباری ریونیو علاقے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، جس سے رواں سال سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 13:06:58
راجدھانی دہلی کے کچھ حصوں میں بارش نے شدید گرمی سے کچھ راحت فراہم کی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2 ڈگری زیادہ ہے، جوکہ حالیہ دنوں کے آسمان چھوتے درجہ حرارت سے بہت کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 13:02:04
نیٹ یو جی امتحان 2024 میں بے ضابطگیوں پر تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیاں نیٹ امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان پارٹیوں نے نیٹ امتحان کے دوران دھوکہ دہی اور دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں کے الزامات اور تنازعات کے درمیان تھرڈ پارٹی جانچ میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 12:48:23
منگلورو مضافات میں اولیابیٹو نامی علاقے میں واقع پی ڈبلیو ڈی ٹھیکیدار پدمنابھم کوٹیان کے گھر پر نقاب پوش ڈاکووں نے شام کے وقت دھاوا بولا اور جو بھی نقدی اور زیورات ہاتھ لگے انہیں سمیٹ کر گھر والوں کی کار میں ہی فرار ہوگئے ۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 12:43:08
ساحلی اضلاع میں آج اور کل بھاری برسات ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے 22 اور 23 جون کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔
View more
Sat, 22 Jun 2024 12:35:58
بھٹکل تعلقہ پنچایت کی عام میٹنگ ایڈمنسٹریٹر جی ستیش کی صدارت میں منعقعد ہوئی جس کے دوران محکمہ جاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy