Sun, 23 Jun 2024 20:03:15
سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے سپریم کورٹ کے ججوں کو کھلا خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے سابق آئی پی ایس سنجیو بھٹ، عمر خالد، بھیما کوریگاؤں معاملے کے ملزمین، انسانی حقوق کے کارکنان سمیت دہشت گردی، غداری و یو اے پی اے کے الزام میں جیلوں میں قید تمام مسلمانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
View more
Sun, 23 Jun 2024 19:56:37
چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلیوں کی طرف سے آئی ای ڈی دھماکہ انجام دینے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلگیر علاقے میں فوجیوں کی نقل و حرکت کے درمیان نکسلیوں کی طرف سے دھماکہ کیا گیا۔ پورٹل اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فوجیوں کے ٹرک پر کئے گئے اس حملہ میں سی آر پی ایف کے دو جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکما کے ایس پی کرن چوہان نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 19:52:06
دہلی میں پانی بحران کے معاملے پر عآم آدمی پارٹی کے لیڈروں کے ایک وفد نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور دہلی کو پانی فراہم کرانے کی اپیل کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ایل جی کو بتایا کہ ہریانہ حکومت کی طرف سے 100 ایم جی ڈی سے زیادہ پانی روکنے کی وجہ سے دہلی کے 28 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور اس لیے دہلی کے مختلف حصوں میں پانی کے لیے ہاہا کار مچا ہوا ہے۔ وف
View more
Sun, 23 Jun 2024 19:42:10
بہار میں پل گرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ پل تقریباً 2 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہو رہا تھا۔ مشرقی چمپارن میں موتیہاری کے گھوڑاسہن بلاک میں یہ پل تعمیر کیا جا رہا تھا۔ پل کی لمبائی تقریباً 50 فٹ تھی۔ ریاست میں ایک ہفتے کے اندر پل گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ارریہ اور سیوان میں پل گر ے تھے۔ سیوان میں گزشتہ کل (22 جون) کو ہی پل گرا تھا۔ یہ مہاراج گنج-دروندا اسمبلی کی سرحد کو جوڑنے والا
View more
Sun, 23 Jun 2024 19:01:25
چھتیس گڑھ کے بستَر ڈویژن میں ڈینگو کی وبا تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ مانسون سے قبل ٹیسٹنگ کے دوران بڑی تعداد میں لوگ ڈینگو سے متاثر پائے گئے ہیں۔ حالانکہ محکمہ صحت نے فوری طور پر مثبت مریضوں کا علاج شروع کر دیا ہے مگر مانسون سے قبل دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں ڈینگو مریضوں کی تصدیق ہونے سے محکمہ صحت کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ بچے، خواتین اور بزرگ ڈینگو کے سب سے زیادہ شکار ہیں۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 18:41:49
دنیا کے امیر ترین لوگوں میں دوسرے مقام پر رہنے والا مشہور تاجرم اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے علاوہ سوشیل نیٹ ورک ایکس کا مالک بارہویں بچے کا باپ بن گیا ہے ۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 18:38:33
گیس سلینڈروں کو ٹرک میں لوڈ کرنے والے دو ملازمین کو گھریلو سلینڈروں سے گیس چرا کر کمرشیل سلینڈروں میں بھرنے کے الزام میں پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 18:27:22
کرناٹک کی بڑی اور درمیانی صنعت کے وزیر ایم بی۔ پاٹل نے جمعہ کو اعلان کیا کہ محکمہ صنعت کے سکریٹری ایس سیلوا کمار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ ریاست میں دلت کاروباریوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔
View more
Sun, 23 Jun 2024 18:24:52
ہندوستان کے آٹھ مختلف شہروں میں قائم بھٹکل کی جماعتوں کا مشترکہ وفاق انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کی طرف سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کو جنازہ وین کا عطیہ دیا گیا ہے، جس کے ذریعے بھٹکل ٹاون میں جن کے گھر قبرستانوں سے زیادہ دوری کے فاصلہ پر ہیں، وہ لوگ میت مسجد تک لے جانے کے لئے اس وین کی سہولت لے سکیں گے۔ جنازہ وین میں جنازہ کو ٹاون حدود میں ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ یعنی ف
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy