Mon, 24 Jun 2024 13:32:58
شری رام فائنانس شاخ بھٹکل میں رقم خرد برد کرنے کے الزام میں پولیس نے سوسائٹی کے مزید اہلکار کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت کندا پور کے رہنے والے راجیو راگھویندرا سوامی کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 13:29:57
اتر کنڑا ضلع میں بجلی تیار کرنے والا کرناٹکا پاور کارپوریشن لمیٹیڈ (کے پی سی ایل) پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے منافع کی رقم سے ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کر رہا ہے ۔ اس پس منظر میں اچیوت کمار نامی ایک شخص نے حق اطلاعات قانون کے تحت کارپوریشن سے جو سوال کیا تھا اس کا جواب دیکھنے سے یہ بات درست ثابت ہو رہی ہے ۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 13:16:00
بھٹکل نئے اور ہائی ٹیک بس اسٹینڈ میں پارکنگ فیس وصولی کا معاملہ کسی بڑے گول مال کی طرف اشارہ کرتا محسوس ہو رہا ہے ۔ کیونکہ پارکنگ لاٹ پر فیس وصولی کے ٹھیکیدار کا نام اور دیگر تفصیلات والا بورڈ نصب نہیں ہے ۔ فیس وصولی کی جو رسید دی جا رہی ہے اس پراین دبلیو کے ایس آر ٹی سی پارکنگ ٹکٹ چھپا ہوا ہے ۔ فیس وصول کرنے والے اہلکار سرکاری یونیفارم میں دکھائی دے رہے ہیں، لیکن اگر افسران سے اس سلسلے میں پوچھی
View more
Mon, 24 Jun 2024 12:42:01
نیٹ پیپر لیک کے معاملے میں گجرات، بہار کے بعد مہاراشٹر کنکشن سامنے آیا ہے۔ اے ٹی ایس کی شکایت پر لاتور میں پولیس نے 4 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس ایف آئی آر میں اے ٹی ایس نے ان دو اساتذہ پر بھی الزام لگایا ہے جن سے اتوار کو تفتیش کی گئی تھی۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 420 اور 120 (B) اور پبلک ایگزامینیشن (روک تھام اور غیر منصفانہ طریقے) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 12:24:41
رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی ۲۰۲۴ء ڈجیٹل نیوز رپورٹ کے مطابق، ۵۰؍ فیصد سے زیادہ ہندوستانی اب خبروں کے مواد کیلئے سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 11:59:11
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں نریندر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کل اتوار 23 جون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کے قابل نوجوان بی جے پی کی بدعنوانی سے لڑنے میں اپنا سب سے قیمتی وقت اور توانائی ضائع کر رہے ہیں اور مودی جی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے حالیہ دنوں میں لیک ہونے والے پی
View more
Mon, 24 Jun 2024 11:55:47
نئی حکومت کی تشکیل کے بعد 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔ اس میں پی ایم مودی کے ساتھ نو منتخب اراکین لوک سبھا بھی حلف لینے والے ہیں۔ اس کے بعد اسپیکر کے عہدے کے لیے بھی انتخابات ہوں گے۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 11:50:47
اروناچل پردیش کے کئی علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ بادل پھٹنے کے بعد اروناچل پردیش کے شہر ایٹا نگر کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس سے مکینوں کی املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
View more
Mon, 24 Jun 2024 11:35:49
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شراب پالیسی سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر روک لگانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کیجریوال کے وکلاء نے سپریم کورٹ سے کیس کی پیر کو فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy