Fri, 05 Jan 2018 00:16:00
قریبی تعلقہ بنٹوال کے پانے منگلور بریج پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں اسکوٹر پر سوار دونوں دوستوں کی موت واقع ہوگئی جب ایک سرکاری بس مخالف سمت سے آتے ہوئے ان کی اسکوٹر سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔
View more
Fri, 05 Jan 2018 00:13:28
آسام میں ’قومی شہری رجسٹر‘(این آر سی ) کے پہلے مسودے کی اشاعت کے بعد منی پور میں غیر قانونی تارکین وطن کے مفرورین کو روکنے کے لئے این بیرین سنگھ کی قیادت والی ریاستی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
View more
Thu, 04 Jan 2018 21:37:51
ایک پروگرام میں مبینہ طورپراشتعال انگیز تقریر کرنے کے لئے دلت لیڈر جگنیش میوانی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم عمر خالد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
View more
Thu, 04 Jan 2018 21:26:30
منگلورواور اطراف کے علاقوں میں فرقہ وارانہ نفرت کے نتیجے میں ایک دوسرے پر جان لیو احملے کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔کاٹی پلامیں زعفرانی تنظیم سے وابستہ نوجوان کے قتل کے بعد رات کے وقت کوٹار چوکی اور سورتکل میں دو مسلمانوں پر جان لیوا حملے کیے گئے ہیں۔
View more
Thu, 04 Jan 2018 19:46:34
ایم ایل اے محی الدین باوا نے ایک اخباری کانفرنس کے دوران اس شک کا اظہار کیا ہے کہ کاٹی پالا میں زعفرانی رضاکار دیپک راؤ کے قتل کے پیچھے سیاسی مفادات کارفرما ہوسکتے ہیں، کیونکہ قتل کے الزام میں گرفتار پنکی نواز، اس کابھائی لادن اسماعیل اور اس کا بہنوئی محمد علی سورتکل اور کاٹی پالا میں بی جے پی کے نمائندے ہیں۔
View more
Thu, 04 Jan 2018 13:05:39
کولن منرو کی شاندار سنچری اور پھر بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نےویسٹ انڈیز کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
View more
Thu, 04 Jan 2018 13:00:38
حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ سخت سردی کی لپیٹ میں رہا ہے۔ موسم سرما کی شدت کے نتیجے میں اب تک کم از کم نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں؛ جب کہ موسم میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
Thu, 04 Jan 2018 12:56:13
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، نکی ہیلی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میں توقع کرتی ہوں کی ایسا نہ ہو۔
View more
Thu, 04 Jan 2018 12:50:59
ایران کے دارالحکومت تہران اور دوسرے شہروں میں رات کے وقت احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کی شب شمال مغربی شہر مشہد اور جنوبی شہر شیراز میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy