Tue, 02 Jul 2024 20:01:06
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر حکومت سے بدھ کو لوک سبھا میں این ای ای ٹی مسئلہ پر بحث کرانے کی درخواست کی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ طلباء کے مفاد میں این ای ای ٹی کے معاملے پر بحث کی قیادت کرنا مناسب ہوگا۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 19:57:08
کل، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنی پہلی تقریر کی۔ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں جب تقریر کی تو کافی ہنگامہ ہوا اور انہوں نے 90 منٹ سے زیادہ تقریر کی ، لیکن ان پر ہنگامہ آرائی کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے لے کر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو تک سبھی نے شکایت کی۔ جس کے بعد اسپیکر اوم برلا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راہل گاندھی کی تقریر کے کئی حصوں
View more
Tue, 02 Jul 2024 18:47:01
اتر کنڑاکے ایڈیشنل ایس پی کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق یکم جولائی سے جو نئے فوجداری قوانین لاگو ہوئے ہیں ان کے تحت پہلے دن ضلع میں دومعاملے درج ہوئے ۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 18:40:16
اتر کنڑا کے رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتین گڈکری سے ملاقات کی اور انہیں نیشنل ہائی 66 کے مسائل سے آگاہ کیا ۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 18:36:32
نیٹ پی جی کا امتحان، جو گزشتہ ماہ 23 تاریخ کو ہونا تھا، وزارت تعلیم نے چند گھنٹے پہلے ہی ملتوی کر دیا تھا۔ یہ امتحان 22 جون کی رات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 18:30:42
لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دینے کے دوران زبردست ہنگامہ ہوا وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ پہنچے تو این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ نے مودی-مودی کے نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 18:26:46
منگل کو راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر اور کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ اس دوران چیئرمین نے کھرگے کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جتنی کرسی کی توہین کسی نے نہیں کی ہے۔ دھنکھر نے خبردار کیا کہ آپ ہر بار کرسی نیچے نہیں کر سکتے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری اپنے خطاب میں مرکزی حکومت کو نشانہ بنا رہے تھے۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 18:23:48
لوک سبھا میں ایک بار پھر ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی کا بالکل مختلف انداز دیکھنے کو ملا۔ جہاں پیر کو ایوان میں کافی جارحانہ ماحول رہا وہیں دوسری طرف لوک سبھا میں منگل کو تھوڑا شاعرانہ رہا۔ ایک طرف اکھلیش یادو نے شاعری کے ذریعے حکومت پر تنقید کی تو دوسری طرف کلیان بنرجی کے منفرد انداز نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 18:20:45
یک طرف بارش کی بوندوں سے گرمی سے پریشان لوگوں کا انتظار ختم ہوا، وہیں دوسری طرف شمال مشرقی آسام اور اروناچل گزشتہ ایک ماہ سے سیلاب سے نبردآزما ہیں۔ ندیاں اپنا بھیانک روپ دکھا رہی ہیں۔ ان دنوں پورا ڈبرو گڑھ شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ پانی نے ایسا کہرام مچا دیا ہے کہ لوگوں کا جینا محال ہو رہا ہے۔ شمال مشرق کے لوگ پانی کو دیکھ کر سانس لینے کے لیے ہانپ رہے ہیں، جب کہ اتراکھنڈ شدید بارش کی وارننگ (اتراک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy