Thu, 01 Aug 2024 11:26:19
کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارش کے بعد چٹان کھسکنے سے متوفیوںکی تعداد184تک پہنچ گئی ہے۔130 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 170سے زائد اب بھی لاپتہ ہیں۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 11:20:24
اتراکھنڈ میں لگاتار ہو رہی بارش لوگوں کے لیے وبالِ جان بن گئی ہے۔ پہاڑ سے لے کر میدان تک صرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ پہاڑ پر کئی جگہ حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں۔ ریاست کی سبھی ندیوں کی آبی سطح لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 11:16:30
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی واقع ایک کوچنگ سنٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے کے سبب تین طلبا کی ہوئی موت پر دہلی پولیس کو پھٹکار لگائی ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 11:08:26
ایران کے شہر تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ ادا کردی۔ تدفین جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 11:02:04
دہلی-این سی آر جو گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے وہاں کل یعنی بدھ کی شام ہوئی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں خوشگوار موسم اور بارش کی خبریں پانی بھر جانے کی تصاویر اور ویڈیوز میں تبدیل ہو گئیں اور یہ بارش تھوڑی ہی دیر میں آفت بن گئی۔
View more
Wed, 31 Jul 2024 19:56:31
بھاری بارش کے چلتے کل یکم اگست کو پڑوسی تعلقہ ہوناور کے گیرسوپا ڈیم سے پانی کو ندی میں چھوڑے جانے کے پیش نظر گیرسوپّا، سڈلگی، ماون ہوڈا، شمسی، کوروا، آلنکّی، بیرنکی اور بسم بٹّا دیہاتوں میں پانی داخل ہونے اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 31 Jul 2024 13:51:15
بھٹکل سے لے کراُڈپی، مینگلور یہاں تک کہ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھی بھاری برسات جاری ہے، بھٹکل میں ویسے تو بدھ دوپہر تک بارش کا سلسلہ تھمتا نظر آرہا ہے ، مگر دکشن کنڑا میں مسلسل بارش کا قہر جاری ہے ، جس سے معمولات زندگی ابتر ہوگئے ہیں ۔
View more
Wed, 31 Jul 2024 13:35:01
مغربی گھاٹ سیکشن میں زبردست بارش کی وجہ سے لِنگن مکّی ڈیم میں جمع پانی کی سطح اپنی گنجائش کی حد کو چھونے کے قریب پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے کل یکم اگست کو اس ڈیم کے کرسٹ گیٹ کو کھولتے ہوئے 10 ہزار کیوسیکس پانی باہر چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس خبر سے شراوتی ندی میں سیلاب کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 19:54:45
شیرڈی گھاٹ علاقے میں تین چار روز قبل ایڈاکومیری اور کڈاگرالّی اسٹیشنوں کے بیچ پہاڑی چٹان کھسکنے کی وجہ سے منگلورو - بینگلورو روٹ پر چلنے والی جن ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، اس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان ٹرینوں کو دوبارہ شروع کرنے میں مزید 15 دنوں کا وقفہ لگ سکتا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy