Thu, 01 Aug 2024 13:16:25
دہلی میں بدھ کے روز ہوئی موسلادھار بارش نے کئی مقامات پر آبی جماؤ کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔ جگہ جگہ ندی جیسا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لیکن حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس بارش نئی پارلیمنٹ کی عمارت کو بھی ’پانی پانی‘ کر دیا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 13:11:26
ہماچل پردیش کے ہمیر پور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں گزشتہ روز ’ذات‘ سے متعلق ایسا قابل اعتراض بیان دیا جس نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 13:07:59
تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے کسانوں کی قرض معافی اسکیم کے تحت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آج دوسری قسط جاری کر دی ہے۔ یہ قسط قرض معافی اسکیم کے دوسرے مرحلے کے طور پر ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 13:04:54
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بینک اکاؤنٹس میں صارفین کے ذریعہ کم از کم رقم نہیں رکھنے پر لگائے جانے والے جرمانہ پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:58:08
راجندر نگر میں بیسمنٹ میں پانی بھرنے کے بعد ڈوب کر ہلاک ہونے والے طلبا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کارکنان نے آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں سبھی 280 بلاک کانگریس کمیٹی نے کینڈل مارچ نکالا۔ اس کینڈل مارچ میں مقامی طلبا، رہائشی عوام، کانگریس کارکنان سمیت بلاک و ضلع سطح کے افسران اور بوتھ سطح کے کارکنان بھی شامل ہوئے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:54:16
گجرات کی ایک عدالت میں ایسے لوگوں کے خلاف عرضی داخل کی گئی تھی جنھوں نے ایک خاص مذہب کے لوگوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب عدالت نے اس گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:50:17
ہماچل پردیش میں طوفانی بارش اور اس کے بعد تین جگہوں پر بادل پھٹنے کے واقعہ سے زبردست تباہی مچ گئی ہے۔ ریاست کے کُلّو کے نرمنڈ بلاک، ملانا اور منڈی ضلع میں بادل پھٹے ہیں جس کے بعد اب تک 3 لوگوں کی موت اور 50 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:46:27
راجستھان کی راجدھانی جئے پور میں دہلی کوچنگ سنٹر جیسا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بیسمنٹ میں سو رہے کچھ لوگ اچانک پانی بھرنے سے ڈوب گئے جس سے 4 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ مہلوکین میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ سبھی کی لاشیں بیسمنٹ سے نکال لی گئی ہیں۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:02:10
بھٹکل کے مرکزی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم نے عوام کے نام ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اجنبی فرد کے فون کال پر اپنی شناختی معلومات فراہم نہ کریں اور آن لائن فراڈ کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy