Mon, 28 Jan 2019 21:35:58
وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این سی سی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی این سی سی کیڈٹوں کے درمیان ہوتے ہیں تو وہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوجاتے ہیں۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 21:30:43
ممبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کے اہم ملزم کرنل پروہیت کی جانب سے یو اے پی اے قانون کا اطلاق کرنے والی عرضداشت پر یہ کہتے ہوئے سماعت کرنے سے انکار کردیا کہ نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف داخل عرضداشت نا قابل سماعت ہے
View more
Mon, 28 Jan 2019 21:27:36
ایسا لگتا ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات سے چند مہینے پہلے کانگریس سے روٹھ کر بی جے پی کا دامن تھامنے اور بی جے پی کے امیدوار کے طور پر فہرست میں شامل ہونے والے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک کی جلد ہی دوبارہ کانگریس میں واپسی تقریباً یقینی ہوگئی ہے۔ اہم ذرائع کے مطابق اس کے لئے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کی جانب سے بھی ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 21:25:13
مرکزی سرکار کے زیر ا نتظام جاری ’’مرکزی اسکولوں ‘‘(کیندریہ و دیالیہ) میں صبح کے وقت طلباء کو ہندؤانہ رسم و رواج کے مطابق پڑھائی جانے والی مخصوص پرارتھنا( دعاء) کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل مفاد عامہ کی پٹیشن جس میں جمعیۃ علماء بھی مداخلت کار ہے
View more
Mon, 28 Jan 2019 21:21:59
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے حالیہ انتخاب پر کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں ،لیکن صدر جمعیۃعلماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی موجودگی میں وہ غلط فہمیاں دور کرا دی گئیں۔اب کارکنان جمعیۃعلماء میں کوئی اختلاف و انتشار نہیں ہے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 21:18:30
بھٹکل میں آتی کرم زمینات پر تعمیر پرانے مکانوں کی درستگی کرنے نہ دینے اور غریب لوگوں کو ہراساں کئے جانے کی شکایت پر ضلع اُترکنڑا کے انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے نے محکمہ جنگلات کے آفسر کو آڑے ہاتھ لیا اور سوال کیا کہ غریب لوگ سالہاسال سے آتی کرم زمینات پر رہتے آرہے ہیں انہیں گھر کی مرمت کی ضرورت پیش آنے پر کیوں ستایا جارہا ہے ؟
View more
Mon, 28 Jan 2019 19:49:50
ضلع شمالی کینرا میں’ہالَکّی وکّکلیگا‘ نامی پچھڑے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنظیم نے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی دستوری طور پر’ پسماندہ قبیلے‘میں شامل کیا جائے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 14:20:00
پیر 21 جنوری کو کاروار کے قریب کورم گڑھ سے واپسی کے دوران بحر عرب میں ایک کشتی اُلٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد غرقاب ہوئے تھے، جن میں سے 15 لوگوں کی نعشیں برآمد ہوچکی تھیں، ایک لڑکے کی تلاش جاری تھی، اُس کی نعش آج پیر کو پورے ایک ہفتہ بعد بھٹکل تعلقہ کے الوے کوڑی کے قریب سمندر سے برآمد ہوئی ہے۔ لڑکے کی شناخت سندیپ پرسپّا بیلاولا کوپّا (دس سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 14:09:03
امسال گرمی کے موسم میں ضلع شمالی کینرا میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کے آثار نظر آر ہے ہیں۔ کیونکہ ضلع انتظامیہ نے 11تعلقہ جات میں 428دیہاتوں کی نشاندہی کرلی ہے، جہاں پر پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy