Wed, 30 Jan 2019 23:56:50
تعلقہ کے شرالی کا ایک نوجوان سمیت جملہ تین لوگ اندور میں ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے جس میں نوجوان کی شناخت عامر ملک (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 30 Jan 2019 19:06:27
پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ’فون اِن‘ پروگرام میں شکایت ملنے پر کارکلا اے سی پی کرشنا کانت کی قیادت میں پولیس ٹیم نے منی پال میں چل رہے طوائف خانے پر چھاپہ مارا اور وہاں سے لڑکیوں کی دلالہ (پِمپ) کے ساتھ 10افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی اپنے فرائض ادا کرنے میں کوتاہی کے لئے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹراورایک کانسٹیبل کو بھی معطل کردیا گیا۔
View more
Wed, 30 Jan 2019 19:03:38
ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق چند ہی رو ز میں منگلورو اوربنگلورو کے درمیان رات کے وقت چلنے والی نئی ٹرین شروع کی جائے گی۔ ابتدا میں یہ ٹرین ہفتے میں تین دن کے لئے دستیاب ہوگی، پھر آئندہ مارچ کے مہینے سے یہ ٹرین روزانہ ان دو شہروں کے درمیان دوڑا کرے گی۔
View more
Wed, 30 Jan 2019 19:01:59
منگلورو سے کیرالہ کاسرگوڈ کی طرف گیس لے جانے والے ایک ٹینکر سے تلپاڈی کے پاس گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔ جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر اس شاہراہ پر موٹر گاڑیوں کی آمدورفت تھوڑی دیر کے لئے روک دی گئی۔
View more
Wed, 30 Jan 2019 18:54:25
ہندو جن جاگرن سمیتی کے ریاستی کوآر ڈینیٹر گروپرساد گوڈا نے کہا ہے کہ سناتن سنستھا اور ہندو جن جاگرن سمیتی کے تحت ہر قیمت پر ’ہندوراشٹر‘ کی تشکیل کی جائے گی۔اور وہ اپنا مقصد پورا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ وہ منگلورو کے وی ٹی روڈ پر سرینواس کلیان منٹپا میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے۔
View more
Wed, 30 Jan 2019 14:21:27
اگر حکمراں جماعت بی جے پی ہندو قوم پرست ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھتی ہے تو اس کے نتیجے میں ہندوستان میں مئی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ فسادات چھڑ جانے کا بہت زیادہ خدشہ ہے۔ اس بات کا دعویٰ امریکی سینٹ میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 30 Jan 2019 00:39:18
کیرل کے دارالحکومت تروننت پورم میں حکمراں پارٹی سی پی ایم کے دفتر پر چھاپہ مارنے پر ایک خاتون پولیس افسر کو انکوائری کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Wed, 30 Jan 2019 00:32:17
کوبرا پوسٹ نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ہاؤسنگ فنانس کے کاموں سے وابستہ غیر بینکنگ کمپنی ڈی ایچ ایل ایف (دیوان ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ) نے عوام کے مجموعی طور پر 31 ہزار روپے کا گھوٹالہ کیا ہے۔
View more
Wed, 30 Jan 2019 00:27:45
اتر پردیش کی حکومت کی کابینہ میٹنگ کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں دنیا کا سب سے طویل ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy