Sun, 15 Sep 2024 12:59:02
سومیشورا ریزرو فاریسٹ کے قریب واقع نیلّی کٹے مندر کے پاس جنگلی ہاتھیوں کا ہنگامہ پھر ایک بار سامنے آیا جب ایک جنگلی ہاتھی نے درخت اکھاڑ دئے اور نیلّی کٹے سے میگدّے جانے والی سڑک کو بلا ک کر دیا ۔
View more
Sun, 15 Sep 2024 12:53:42
ہفتے کے روز کانگریس نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تحت دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، حالانکہ پہلے یہ تقریباً ختم ہو چکی تھی۔
View more
Sun, 15 Sep 2024 12:46:55
سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ کے معاملے میں کانگریس پارٹی مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ رہنما نہ صرف مادھبی پوری بُچ بلکہ مختلف اداروں اور مودی حکومت پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں اور اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آج ایک بار پھر کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے پریس کانفرنس میں نئے سوالات اٹھا کر سیبی چیئرپرسن کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔
View more
Sun, 15 Sep 2024 12:38:00
بیشتر اوقات سوشل میڈیا پر صارفین اس بات پر تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں کہ ایئر پورٹ کے باہر دستیاب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں وہاں کی نسبت بہت کم ہوتی ہیں۔ تاہم، ایئر پورٹ پر یہی چیزیں بہت مہنگی ملتی ہیں، جو عام لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے۔ کبھی کبھار مشہور شخصیات بھی اس صورتحال کا شکار ہو جاتی ہیں۔ حال ہی میں یہی صورتحال کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے ساتھ دیکھ
View more
Sat, 14 Sep 2024 23:54:48
وقف ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بھٹکل یونٹ کی جانب سے سرکیوٹ ہاؤس کے باہر نیشنل ہائی وے کے کنارے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وقف کی زمینوں کو ہڑپنے کے مقصد سے راتوں رات وقف کا نیا (ترمیمی) بل متعارف کرایا گیا۔
View more
Sat, 14 Sep 2024 19:36:10
۲۰۲۰ء دہلی فسادات سے متعلق سازش کے معاملے میں مقدمے کی سماعت کے منتظر حقوق کارکن عمر خالد کی جیل میں چوتھے سال کے موقع پر گزشتہ دن (جمعہ) سوشل میڈیا پر انصاف کے مطالبات کا سلسلہ جاری رہا۔ عمر خالد، جو کہ ۱۱؍ دیگر افراد کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمے میں قید ہیں، کے حق میں سیکڑوں صارفین نے سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے کئی بار کہا ہے کہ "ض
View more
Sat, 14 Sep 2024 19:21:04
حکومت ہند نے پیاز اور باسمتی چاول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کچھ عرصہ قبل کم از کم برآمدی قیمت پر پابندی عائد کی تھی، لیکن اب اس پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے پیاز اور باسمتی چاول کی برآمد کو فروغ ملے گا اور کسانوں کو بہتر قیمتیں مل سکیں گی۔ جمعہ کو ڈی جی ایف ٹی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کم از کم برآمدی قیمت کو فوراً ختم کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Sat, 14 Sep 2024 19:12:32
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کی جانب سے وقف بچاؤ تحریک کے ایک حصے کے طور پر13ستمبر 2024کو منگلورو،ہاویری اور بنگلوروسمیت متعدد اضلاع میں "وقف بل واپس لو"کے نعرے کے ساتھ ریاست گیر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا اور افسران کے توسط سے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کو اعتراض کا خط پیش کیا گیا۔
View more
Sat, 14 Sep 2024 18:25:59
کولکاتا کے آر جی کر اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ ریپ اور قتل کے واقعے نے شہر میں شدید احتجاج کو جنم دیا ہے۔ اس سانحے کے بعد، تمام جونیئر ڈاکٹروں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے، جو ابھی تک جاری ہیں اور ریاستی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ اس واقعے نے ڈاکٹروں کی برادری میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy