Thu, 28 Oct 2021 13:20:19
ممبئی کروز ڈرگز کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ایک متنازعہ گواہ کرن گوساوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پونے پولیس نے گوساوی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ گوساوی کے خلاف دھوکہ دہی کے کئی مقدمے درج ہیں اور ان میں سے ایک معاملہ میں پولیس کو اس کی تلاش تھی۔ پونے پولیس کے مطابق گوساوی کو دیر رات گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Oct 2021 13:17:25
ٹیکری بارڈر کے پاس ٹرک سے کچل کر تین خاتون کسان مظاہرین کی موت پر راہل گاندھی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’بھارت ماتا- ملک کی ان داتا کو کچلا گیا ہے۔ یہ ظلم و ستم اور نفرت ہمارے ملک کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ میری تعزیت۔‘‘
View more
Thu, 28 Oct 2021 13:15:27
ہریانہ کے بہادر گڑھ میں علی الصبح ایک تیز رفتار ٹرک نے خاتون کسان مظاہرین کو روند دیا، اس حادثہ میں تین بزرگ خواتین کی جان چلی گئی اور تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
View more
Thu, 28 Oct 2021 12:21:28
کمبل کاندھے پر ڈالنے کی روایت کس نے شروع کی؟ کمبل کاندھے پر ڈال کر دوسروں کو تنقید کرنے کا سلسلہ کس نے شروع کیا۔ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے شروع کیا۔ میں بھی کروبا طبقہ میں پیدا ہوا ہوں۔ اس لئے کمبل کے معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
View more
Thu, 28 Oct 2021 11:57:42
بنگلورو میں AY.4.2کووڈ۔19 کے تین معاملات سمیت ریاست میں 7 معاملات دریافت ہوئے ہیں، غیر ممالک میں ڈیلٹا AY.4.2 کووڈ وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس نئی قسم کے وائرس سے کرناٹک میں بھی 7 افراد متاثر پاگئے ہیں، جن میں 3 افراد کا تعلق بنگلورو سے ہے، محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے کمشنر ڈی رندیپ نے یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Thu, 28 Oct 2021 10:27:59
بہابہار کے تاراپور اور کشیشوراستھان کی دو خالی سیٹوں پر 30 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے، جس کو لے کر تمام سیاسی پارٹیاں خوب زور لگا رہی ہیں۔ اس درمیان بدھ کو ان دو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد پوری طرح صحت مند نہ ہونے کے باوجود بدھ کو انتخابی تشہیر میں شامل ہوئے۔
View more
Thu, 28 Oct 2021 10:22:42
مہنگائی کی مار سے عام آدمی پہلے ہی پریشان ہے اور اب گھروں پر رنگ و روغن کرانا بھی مہنگا ہونے جا رہا ہے۔ پینٹس تیار کرنے والی کمپنیوں نے رنگوں کے داموں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین پینٹس اور برجر پینٹس نے قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کے سبب 12 نومبر سے پینٹس کے داموں میں 7 سے 10 فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
View more
Thu, 28 Oct 2021 00:12:52
کانگریس نے بدھ کو سپریم کورٹ کے مبینہ پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ’ستیہ میو جیتے۔‘‘پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والانے ٹویٹ کیاہے کہ بزدل فاشسٹوں کی آخری پناہ گاہ مبینہ قوم پرستی ہے۔
View more
Thu, 28 Oct 2021 00:09:09
بنگال بی جے پی کو دھکچے لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب رائے گنج سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کرشنا کلیانی جنہوں نے یکم اکتوبر کو بی جے پی چھوڑ دی تھی نے قیاس آرائیوں کے مطابق آج پارٹی کے سکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy