Mon, 01 Nov 2021 20:44:16
ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن ہم اس طرح کی کھوکھلی دھمکیوں سے ذرا بھی نہیں ڈرتے۔ میں اسمبلی میں جو باتیں اٹھاؤں گا اس کے بعد بی جے پی کے لوگ ریاست میں عوام کو منھ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 20:35:41
دیوالی سے قبل عوام پر ’مہنگائی بم‘ زوردار انداز میں پھوٹا ہے۔ پٹرول-ڈیزل کے بعد کمرشیل سلنڈر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں آج سے 266 روپے کا اضافہ ہوا۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 20:34:45
مینگلور سے قریب 30 کلو میٹر دور موڈبیدری میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ تین دیگر لوگ شدید زخمی ہوگئے۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 20:28:46
نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ نے پیر کے روز پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ میں جیت کا جشن منانے کے الزام میں میڈیکل طلبا پر مقدمے درج کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 20:22:08
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے طلبا کو جیتنے والی ٹیم کے لئے تالیاں بجانے کے الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے، لیکن کشمیریوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 20:17:41
تمل ناڈو میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 600 دنوں کے بعد پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 20:13:44
کورونا کی دوسری لہر کے بعد، معیشت کے دوبارہ پٹری پر آنے کے بعد جی ایس ٹی محصولات وصولیابی میں تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 20:10:13
بہار کے مظفر پور ضلع میں گزشتہ ہفتہ زہریلی شراب پینے سے نصف درجن لوگوں کی موت کے معاملے میں دو الگ الگ معاملے درج کرائے گئے ہیں۔
View more