Tue, 02 Nov 2021 11:38:08
کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزر سچن پائلٹ نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں نے 2جی اسپیکٹرم اور کول بلاک تقسیم معاملے میں جھوٹ بول کر اس وقت کی منموہن سنگھ کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تھی، حالانکہ اس فرضی کہانی کا اختتام عدالت کے فیصلے سے ہوگیا،
View more
Tue, 02 Nov 2021 11:25:49
ہندوستان کے خلاف مضبوط جیت نے نیوزی لینڈ کو گروپ 2 سے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بننے کے لئے بہتر پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔ ان کے آنے والے میچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پاکستان کے ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہار کے فرق کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ نیچے آ گیا ہے، جس سے سیمی فائنل میں ان کا راستہ دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہے۔
View more
Tue, 02 Nov 2021 11:13:42
انگلینڈ کی ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹیم نے پیر کو ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی جیت درج کی۔ ٹیم نے سری لنکا کو 26 رن سے شکست دی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 163 رن بنائے۔ جوس بٹلر نے ناٹ آوٹ 101 رن بنائے۔ یہ ان کا ٹی-20 انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔
View more
Tue, 02 Nov 2021 11:08:06
ہندوستان میں لگاتار بڑھ رہی پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر عوا پریشان ہے۔ نہ صرف پٹرول اور ڈیزل، بلکہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں پٹرول کی قیمت 120 روپے کے پار ہو گئی ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Tue, 02 Nov 2021 11:04:05
پنجاب حکومت نے ریاست کے لوگوں کو اور ملازمین کو دیوالی کا بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت چنّی نے پریس کانفرنس کے دوران کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔
View more
Tue, 02 Nov 2021 10:56:34
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتر پردیش اسمبلی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ آئندہ سال کے شروع میں اتر پردیش اسمبلی انتخاب نہیں لڑیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس کی جگہ وہ اپنی پارٹی کی انتخابی تشہیر پر پوری توجہ مرکوز کریں گے۔
View more
Tue, 02 Nov 2021 10:51:47
اتر پردیش میں 15 ہزار کروڑ روپے کا ایک بڑا گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس گھوٹالہ کا انکشاف بہت پہلے ہو جاتا، لیکن اتر پردیش پولیس کی لاپروائی کی وجہ سے ملزمین آزاد فضا میں گھومتے رہے۔
View more
Tue, 02 Nov 2021 10:42:09
یکم نومبر سے حج کے لئے آن لائن درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ حج کے لئے درخواست جمع کئے جانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 رکھی گئی ہے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج کا عمل 100 فیصد ڈیجیٹل/ آن لائن ہوگا۔ حج موبائل ایپ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 01 Nov 2021 23:06:37
بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ (کالیکٹ) اور بی ایم جے کلچرل سوسائٹی کی طرف سے کیرالہ کے وائناڈ میں بی ایم جے ولیج کے تیسرے اور آخری مرحلے میں گذشتہ روز دس مکانات کا افتتاح کرکے بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر بی ایم جے ولیج میں ایک مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے، جس کا افتتاح بھٹکل جماعت المسلمین قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی کے دست مبارک اور اُن کی دُعا سے کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy