Thu, 18 Nov 2021 11:24:30
ریاست کرناٹک میں اس مرتبہ مانسون اور قبل از مانسون کی بارش کسانوں کے لئے زحمت سے کم نہیں،کیونکہ صرف دو ماہ کے اندر تقریباً 4 لاکھ ایکڑ علاقہ پر اگائی گئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، جس سے لاکھوں کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Thu, 18 Nov 2021 11:20:41
کرناٹکا وقف بورڈ کیلئے تقریباً ایک سال کے عرصہ کے بعد بالآخر چیرمین کا انتخاب عمل میں آیا اور وقف بورڈ کیلئے مولوی کے زمرے سے نامزد کئے گئے این کے ایم شافع سعدی نے چہارشنبہ کے روز وقف بورڈ چیرمین کیلئے کروائے گئے انتخاب میں چار کے مقابلہ چھ ووٹ حاصل کر کے وقف بورڈ کی چیرمین شپ حاصل کرلی-
View more
Thu, 18 Nov 2021 11:16:24
این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے ایک بار پھر ای ڈی اور سی بی آئی کے حوالہ سے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ شرد پوار نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ این سی پی ہو، کانگریس ہو یا شیو سینا، ہمارے اتحادیوں کو مختلف سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 18 Nov 2021 11:13:36
قومی راجدھانی دہلی کی فضا میں قدر بہتری واقع ہوئی ہے اور جمعرات کی صبح دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 362 درج کیا گیا۔ بدھ کی شام یہ انڈیکس 373 ریکارڈ کیا تھا، تاہم دہلی کی فضا اب بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں شامل ہے۔ دہلی کے علاوہ بدھ کی شام نوئیڈا میں اے کیو اے 338، گڑگاؤں میں 378، بھوپال میں 278، پٹنہ میں 271، جے پور میں 269، لکھنؤ میں 185 اور ممبئی میں 152 ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Thu, 18 Nov 2021 11:09:44
سپریم کورٹ نے دو وکلاء اور ایک صحافی کے خلاف غیرقانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت کارروائی کے معاملے میں بدھ کو تریپورہ حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا اور اس معاملے میں کوئی تعزیری کارروائی کرنے پر روک کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جج ڈی وائی چندرچوڑ اور جج سوریہ کانت پر مشتمل بنچ نے صحافی شیام سنگھ اور دیگر پر یو اے پی اے کے تحت تریپورہ پولیس کی طرف سے درج کی
View more
Thu, 18 Nov 2021 11:05:21
ممبئی کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے بدھ کے روز ایک بڑے فیصلے میں شہر کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو ’بھگوڑا‘ قرار دے دیا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ان کے خلاف درج جبراً وصولی کے ایک معاملے میں ممبئی پولیس کے ذریعہ داخل ایک درخواست پر سامنے آیا ہے جس میں پرمبیر سنگھ کو ’بھگوڑا‘ قرر دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جو کہ کئی مہینوں سے لاپتہ ہیں۔
View more
Thu, 18 Nov 2021 00:03:38
قومی راجدھانی میں پھیلی ہوئی آلودگی کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر سماعت ہوئی۔ اس دوران مرکزی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں حلف نامہ دائر کرکے اطلاع دی ہے کہ اس کے لئے اپنے ملازمین کو ورک فرام ہوم موڈ پر بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔ مرکزی حکوت نے اپنے 392 صفحات پر مشتمل حلف نامہ میں بتایا کہ کورونا کے سبب پہلے ہی کام کاج متاثر ہے، جس سے ملک پر کافی اثر پڑا ہے۔
View more
Thu, 18 Nov 2021 00:01:47
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو اتر پردیش میں امن کے لیے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اقتدارکی تبدیلی کا دعویٰ کیا اورکہاہے کہ آنے والے انتخابات میں پوری ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا صفایا ہو جائے گا۔ اکھلیش یادونے ایک بارپھرکہاہے کہ ایکسپریس وے ایس پی حکومت کا تحفہ ہے، لیکن موجودہ حکومت میں ایکسپریس وے کی ترقی آدھی ادھوری رہ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy